• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ، پاک چین تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
September 2, 2025
in پاکستان
0
وزیر اعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ، پاک چین تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بیجنگ ۔(نمائندہ خصوصی ):پاکستان اور چین نے تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کے عظیم سفر میں چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کےلئے تیار ہے جبکہ صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ سی پیک اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، چین اقتصادی ترقی کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔بیان کے مطابق انتہائی خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے مابین اپنی مضبوط اور وقت کی ہر آزمائش پر پورا اترنے والی ، تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر صدر شی جن پنگ کو مبارکباد دی اور فسطائیت کے خلاف جنگ میں عظیم فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد دی۔ صدر شی جن پنگ کی دور اندیش قیادت ، جس کی بدولت چین نے جدیدیت اور ترقی کی منازل طے کیں ، کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو چین کی کامیابیوں پر بے حد فخر ہے اور وہ اس عظیم سفر میں چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔وزیراعظم نے پاکستان کی علاقائی سالمیت، خود مختاری اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے ایک اہم منصوبے کے طور پر چین -پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی اہمیت کو سراہا اور سی-پیک کے اگلے مرحلے، جس میں پانچ مزید راہداریوں کا اضافہ کیا گیا ہے، کے کامیاب نفاذ کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ ان اقدامات سےدونوں ممالک کو ایک مشترکہ مستقبل کےلئے پاکستان چین کمیونٹی کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی وزیر اعظم نے کثیرالجہتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے صدر شی جن پنگ کے پختہ عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان صدر شی جن پنگ کے تاریخی اقدامات ، جس میں گلوبل گورننس انیشی ایٹو ، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو ، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو شامل ہیں، کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ اقدامات اجتماعی عالمی بھلائی کے لیے ضروری اور علاقائی اور عالمی امن، استحکام اور ترقی میں معاون ثابت ہوں گے۔ صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اقتصادی ترقی کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا، بالخصوص ایسے میں جبکہ سی پیک اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اس کے تحت پاکستان کے اہم ترین اقتصادی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے مابین منفرد اور بے مثال تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اتفاق کیا کہ اس کی عکاسی دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے ذریعے ہونی چاہیے۔دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے پاکستان اور چین کے مابین قریبی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کو آئندہ سال پاک-چین دوستی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کے لیے اپنی انتہائی پرخلوص دعوت کی بھی تجدید کی۔

Previous Post

چیئرمین سینیٹ کا ملتان میں قائم مختلف فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ،متاثرین کو بلا تفریق سہولیات دیں گے ، سید یوسف رضا گیلانی

Next Post

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے چیف آف سٹاف بحرین ڈیفنس فورس لیفٹیننٹ جنرل ذیاب بن صقر کی ملاقات، دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے چیف آف سٹاف بحرین ڈیفنس فورس لیفٹیننٹ جنرل ذیاب بن صقر کی ملاقات، دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے چیف آف سٹاف بحرین ڈیفنس فورس لیفٹیننٹ جنرل ذیاب بن صقر کی ملاقات، دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper