• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس، متعلقہ اداروں کو متاثرہ علاقوں میں مواصلات و بجلی کی ترسیل کے نظام کو فوری بحال کرنے کی ہدایت

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
September 2, 2025
in پاکستان
0
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس، متعلقہ اداروں کو متاثرہ علاقوں میں مواصلات و بجلی کی ترسیل کے نظام کو فوری بحال کرنے کی ہدایت
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بیجنگ(نمائندہ خصوصی ):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ این ایچ اے اور وزارت توانائی سیلاب سے متاثرہ نظام مواصلات اور بجلی کی ترسیل کے نظام کی ترجیحی بنیادوں پر بحالی کے لئے اقدامات کریں،سیلاب کی وجہ سے لاپتہ شہریوں کی جلد تلاش مکمل کی جائے۔منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق بیجنگ میں وزیر اعظم نے کچھ دیر کے لئے اپنی مصروفیت ترک کرتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔اس دوران وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے وفاقی حکومت، صوبائی حکومتیں اور تمام متعلقہ ادارے ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون سے کام جاری رکھیں۔وزیراعظم نے ملک میں جاری مون سون کے بڑے سپیل کے دوران این ڈی ایم اے و دیگر ریسکیو و ریلیف اداروں کی تیاری اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کیلئے اپنی مصروفیات کچھ دیر کیلئے ترک کردیں۔اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹریز اور امدادی کارروائیوں کے لئے متعلقہ اداروں نے وزیراعظم کو ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے این ایچ اے اور وزارت توانائی کو سیلاب سے متاثرہ نظام مواصلات اور بجلی کی ترسیل کے نظام کی ترجیحی بنیادوں پر بحالی کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے دوران اجلاس سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد، ان کی محفوظ مقامات پر منتقلی اور متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے وفاقی حکومت، صوبائی حکومتوں اور تمام متعلقہ اداروں کو مکمل تعاون سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو پنجاب اور سندھ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر بحالی اور امدادی کارروائیوں پر خصوصی طور پر توجہ مرکوز کرنے ، چیئرمین این ڈی ایم اے کو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز سے مکمل رابطے میں رہنے اور صوبائی حکومتوں کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے اور سیلاب کی وجہ سے لاپتہ شہریوں کی جلد تلاش مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم کو دوران اجلاس حکام کی جانب سے بریف کرتے ہوئے بتایا گیا کہ دریائے راوی، چناب اور ستلج میں طغیانی کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے،دریاؤں میں طغیانی کے پیش نظر ڈیمز اور بیراجوں کی ریگولیشن جاری ہے۔اجلاس میں وزیراعظم کو پنجاب اور سندھ میں دریاؤں میں طغیانی کی وجہ سے بڑھتی ہوئی سیلابی صورتحال کے حوالے سے مکمل آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں ترمّو،بلوکی، سدھنائی، جی ایس والا اور سلیمانکی کے مقامات پر طغیانی اور متوقع سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے این ڈی ایم اے کا صوبائی انتظامیہ اور صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ سے مکمل تعاون جاری ہے،دریائے راوی، چناب اور ستلج سے سیلابی ریلوں کی آمد کے بعد پنجند کے مقام پر شدید طغیانی متوقع ہے،پنجند سے یہ ریلہ 6 ستمبر کی دوپہر تک گڈو بیراج پہنچنے کا امکان ہے جہاں متوقع سیلابی صورتحال کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے،سندھ میں گڈو کے مقام پر متوقع سیلابی ریلے کے پیش نظر این ڈی ایم اے سندھ حکومت کے ساتھ مناسب انتظامات کے لئے مکمل تعاون کر رہا ہے،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو 1122، پاک فوج، رینجرز، غیر سرکاری تنظیمیں اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیاں آپسی تعاون سے امدادی کارروائیوں میں سرگرم عمل ہیں،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کے قافلے تسلسل سے بھیجے جارہے ہیں،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی ترسیل اور بجلی کے متاثرہ نظام کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا ء اللہ تارڑ جبکہ چیئرمین این ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے۔

Previous Post

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی 5دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو شاباش

Next Post

سعودی عرب اور عراق نے بھارت کو پیٹرول کی فراہمی بند کردی؛ مودی کی مشکلات میں اضافہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
سعودی عرب اور عراق نے بھارت کو پیٹرول کی فراہمی بند کردی؛ مودی کی مشکلات میں اضافہ

سعودی عرب اور عراق نے بھارت کو پیٹرول کی فراہمی بند کردی؛ مودی کی مشکلات میں اضافہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper