• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

سندھ حکومت کی سپر فلڈ کے لیے مکمل تیاری ہے، نو لاکھ کیوسک پانی گزرنے کے انتظامات مکمل ہیں، مراد علی شاہ

بھارت کی جانب سے 12 سے 13 لاکھ کیوسک پانی گڈو بیراج تک پہنچنے کا خدشہ ہے، 5.5 لاکھ کیوسک پانی پہلے ہی بحفاظت سکھر اور کوٹری بیراج سے گزر چکا ہے، بیراجز دس لاکھ کیوسک تک کے بہاؤ کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
September 2, 2025
in پاکستان
0
سندھ حکومت کی سپر فلڈ کے لیے مکمل تیاری ہے، نو لاکھ کیوسک پانی گزرنے کے انتظامات مکمل ہیں، مراد علی شاہ
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی (نمائندہ خصوصی): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سپر فلڈ کی ممکنہ صورتحال کے لیے مکمل تیاری کر رہی ہے اور نو لاکھ کیوسک سے زائد پانی کے گزرنے کے انتظامات مکمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کی جانب سے آٹھ سے دس لاکھ اور حتیٰ کہ بارہ سے تیرہ لاکھ کیوسک پانی گڈو بیراج تک پہنچنے کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں، تاہم سندھ حکومت نے ہر ممکنہ صورتحال کے پیشِ نظر جامع حکمتِ عملی اختیار کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ دریائے چناب اور جہلم کا سب سے بڑا ریلہ ٹریمو بیراج پر ریڈکشن پر آچکا ہے اور اس پانی کو پنجند پہنچنے میں تین دن لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجند پر صورتحال واضح ہوگی اور وہاں سے ہمیں اصل اندازہ ہوگا کہ گڈو بیراج تک کتنا بڑا ریلہ پہنچے گا۔ یہ پانی مزید دو دن بعد گڈو بیراج پر پہنچے گا، یعنی 6 ستمبر کو ہم سب سے بڑے ریلے کی توقع کر رہے ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 24 اگست کو 5.5 لاکھ کیوسک پانی گڈو بیراج سے گزارا جا چکا ہے جو سکھر اور کوٹری بیراج سے بھی بحفاظت گزر گیا ہے۔ ان کے مطابق ہر ایک لاکھ کیوسک کے اضافے سے دریا میں تقریباً ایک فٹ پانی بڑھتا ہے، تاہم سندھ کے بیراجز دس لاکھ کیوسک کے بہاؤ کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہمیں اعتماد ہے کہ یہ بڑا ریلہ بھی بحفاظت گزر جائے گا۔ ہماری سب سے بڑی کوشش یہ ہے کہ کسی بھی صورت میں جانی یا مال مویشی کا نقصان نہ ہو۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ دریاؤں میں ممکنہ سپر فلڈ کے پیش نظر حکومت نے متاثرہ اضلاع کے دیہی علاقوں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور مقامی آبادی کو کسی بھی وقت محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے انتظامات مکمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ابھی تک لوگوں کو بڑے پیمانے پر منتقل نہیں کیا گیا ہے، لیکن ضلعی انتظامیہ اور محکمہ آبپاشی کے فیلڈ اسٹاف نے نشیبی دیہات کے رہائشیوں کو واضح طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ انہیں کسی بھی وقت انخلاء کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے پاس کم از کم دو دن کا وقت ہوگا، جس میں ایویکیوشن کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ نقل مکانی کے لیے کشتیوں اور دیگر سہولیات کا بندوبست کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہمارے پاس اپنی کشتیاں موجود ہیں، نیوی نے بھی مدد فراہم کی ہے، آرمی نے اپنے وسائل دیے ہیں، اور مقامی پرائیویٹ بوٹس کو بھی ہائر کیا جا رہا ہے تاکہ بروقت انخلاء ممکن بنایا جا سکے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے یقین دلایا کہ حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ کسی بھی بڑے سیلاب کی صورت میں عوام کی جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔

Previous Post

معروف صوفی بزرگ حضرت میاں میر ؒکا402 واں سالانہ عرس۔ افتتاح سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے دیگر عمائدین و شخصیا ت کے ہمراہ کیا۔

Next Post

وزیراعظم شہباز شریف کا آرمی ایوی ایشن کے تربیتی ہیلی کاپٹر کے حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیراعظم شہباز شریف کا آرمی ایوی ایشن کے تربیتی ہیلی کاپٹر کے حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف کا آرمی ایوی ایشن کے تربیتی ہیلی کاپٹر کے حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper