ڈھاکہ۔(نمائندہ خصوصی ):پاکستان نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے دورہ بنگلہ دیش کے موقع پر ’’پاکستان ۔ بنگلہ دیش نالج کوریڈور‘‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے،اس منصوبے میں بنگلہ دیشی طلباء کو اگلے پانچ سالوں کے
دوران پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لیے 500 وظائف دیے جائیں گے۔ان وظائف کا ایک چوتھائی طب کے شعبے میں دیا جائے گا۔ مزید برآں اسی مدت کے دوران 100 بنگلہ دیشی سرکاری ملازمین کے لیے تربیت کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔پاکستان نے پاکستان ٹیکنیکل اسسٹنس پروگرام کے تحت بنگلہ دیشی طلباء کے لیے مختص اسکالرشپس کو 5 سے بڑھا کر 25 کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

