• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قومی اتحاد و یگانگت اور یکسوئی پاکستان میں امن وسلامتی، ترقی وخوشحالی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دہشت گردی کے شکار اور متاثرین کو خراج تحسین پیش کرنے کے عالمی دن پر پیغام

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اگست 20, 2025
in پاکستان
0
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قومی اتحاد و یگانگت اور یکسوئی پاکستان میں امن وسلامتی، ترقی وخوشحالی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دہشت گردی کے شکار اور متاثرین کو خراج تحسین پیش کرنے کے عالمی دن پر پیغام
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دہشت گردی کے شکار اور اس کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو پاکستانی قوم نے عزم و ہمت اور بہادری سے قربانیاں دے کر شکست دی ہے، وفاقی و صوبائی حکومتیں، انٹیلی جنس و قانون نافذ کرنے والے ادارے، مسلح افواج ، پولیس اور پاکستان کے عوام دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کا عزم کئے ہوئے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قومی اتحاد و یگانگت اور یکسوئی پاکستان میں امن وسلامتی، ترقی وخوشحالی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دہشت گردی کے شکار اور متاثرین کو خراج تحسین پیش کرنے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان آج دنیا کے ساتھ ہم آواز ہو کر دہشت گردی کے شکار اور اس کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے متاثرین سے اظہار یکجہتی پاکستان کے پر خلوص قومی جذبات کی عکاسی کرتا ہے، پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس کے ہر عمر کے شہری، مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں نےصف اول میں رہتے ہوئے اس برائی کے خلاف جنگ کی، دہشت گردی کے ناسور کو پاکستان نے بحیثیت قوم بڑی بہادری، عزم و ہمت اور قربانیاں دے کر شکست دی ہے، دہشت گرد اور دہشت گردی کے واقعات پاکستان کی قومی غیرت و حمیت اور ہمارے امن و خوشحالی کے عزم کو اللہ کے فضل و کرم سے پسپا نہیں کر سکے۔وزیراعظم نے یاد دلایا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کرتے ہوئے نہ صرف 90 ہزار قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا بلکہ ہماری ملکی معیشت کو بھی خاطر خواہ نقصان کا اٹھانا پڑا، پاکستان کے طول و عرض اور ہر شہر ہر بستی میں کوئی نہ کوئی شاہراہ، بازار اور سکول دہشت گردی کے کسی واقعہ اور متاثرین کی روداد سناتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں دہشت گردی کا شکار پاکستانی معاشرہ اپنی قربانیوں اور مصائب پر افسردہ ہے، وہیں اپنی بہادری اور شجاعت کی داستانوں پر سر فخر سے بلند بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل اس عزم کے ساتھ پروان چڑھ رہی ہے کہ ملکی سلامتی اور قومی اقدار کی حفاظت ہر شہری کا اہم قومی فریضہ ہے، حکومت پاکستان، صوبائی حکومتیں، تمام شہری، قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلی جنس اداروں، پولیس اور مسلح افواج کے ساتھ کمر بستہ ہو کر اس برائی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، پاکستان نے کامیابی سے آپریشن ضرب عضب، آپریشن رد الفساد اور بے شمار انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے دہشت گردوں کے عزائم کو شکست فاش دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سول اور ملٹری انٹیلی جنس اداروں نے پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک عزیز کو بے شمار دہشت گردی کے واقعات سے بچایا ہے، آج ہم بحیثیت قوم جہاں دہشت گردی کے شکار متاثرین اور شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں وہیں دہشت گردی سے نبرد آزما اداروں کو لائق صد تحسین سمجھتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان دہشت گردی کے خلاف ہماری جامع حکمت عملی کی بہترین عکاسی کرتا ہے، یہ پلان نہ صرف دہشت گردی کو زمینی مسلح آپریشنز بلکہ دیگر اقدامات جن میں شدت پسندی کے خلاف نظریاتی، انتظامی، ادارہ جاتی اور بیانیہ کے محاذ شامل ہیں، کے حوالے سے ہماری مربوط حکمت عملی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قومی اتحاد و یگانگت اور یکسوئی پاکستان میں امن وسلامتی، ترقی وخوشحالی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

پچھلی پوسٹ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا راشد منہاس شہید کے 54 ویں برسی پر خراج عقیدت

اگلی پوسٹ

‏پاک فضائیہ کی ایک اہم اور شاندار کامیابی :بمبارڈیر گلوبل 6000 جدید ترین الیکٹرانک وارفیئر (EW) سسٹمز سے لیس کر دیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
‏پاک فضائیہ کی ایک اہم اور شاندار کامیابی  :بمبارڈیر گلوبل 6000 جدید ترین الیکٹرانک وارفیئر (EW) سسٹمز سے لیس کر دیا

‏پاک فضائیہ کی ایک اہم اور شاندار کامیابی :بمبارڈیر گلوبل 6000 جدید ترین الیکٹرانک وارفیئر (EW) سسٹمز سے لیس کر دیا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper