فیصل آباد( کرائم رپورٹر ): گلی محلوں میں خواتین کو تنگ کرنے والا اوباش ملزم پولیس نے گرفتار کرلیاگزشتہ چند روز قبل ایک سوشل میڈیا پر فوٹیج وائرل ہوئی جس میں اوباش تھانہ گلبرگ علاقہ جناح کالونی میں راہ چلتی دوشیزہ کیساتھ بداخلاقی
حرکات کررہا ہےسی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر نے فوری واقعہ کا نوٹس لیا اور ملزم کی گرفتاری کےلئے ایس پی لائلپورٹاون عابد حسین ظفر کی سربراہی میں ٹیم بنادی جس میں اے ایس پی گلبرگ اور ایس ایچ او گلبرگ شامل تھے۔ایس پی لائلپور ٹاون عابد حسین ظفر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات سے سیف سٹی کیمروں اور دیگر ٹیکنیکل ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم بلال ولد مشتاق راہ چلتی خواتین سے نازیبا حرکات کرتا اور تنگ کرتا تھاملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعہ سزا دلائی جائے گی

