• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

اربن فلڈنگ سے قیمتی انسانی جانوں اور املاک کو نقصان پہنچا، اب تک 25 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، 70 فیصد علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے، عطاء اللہ تارڑ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
August 19, 2025
in پاکستان
0
اربن فلڈنگ سے قیمتی انسانی جانوں اور املاک کو نقصان پہنچا، اب تک 25 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، 70 فیصد علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے، عطاء اللہ تارڑ
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں اور اربن فلڈنگ کے باعث قیمتی انسانی جانوں اور املاک کو نقصان پہنچا، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کو تیز کردیا گیا ہے، وفاقی حکومت، پاک فوج، این ڈی ایم اے اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ کاوش سے اب تک 25 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، 70 فیصد علاقوں میں بجلی بحال کی جا چکی ہے، ٹرانسفارمرز، پولز اور تاروں سمیت درکار سامان متعلقہ علاقوں میں پہنچا دیا گیا ہے، اہم ہسپتالوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی گئی ہے،آئندہ چند روز میں 100 فیصد بجلی بحال کر دی جائےگی، متاثرہ علاقوں میں جنریٹرز، ڈی واٹرنگ پمپس، 1200 سے زائد خیمے، تین ہزار کلو گرام ادویات اور 40 ٹن راشن پیک پہنچائے جا چکے ہیں جبکہ 500 سے زائد میڈیکل ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔ وہ منگل کے روز یہاں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری اور چیئرمین این ڈی ایم اے انعام حیدر ملک کے ہمراہ مون سون بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹرز سے نمٹنے کے لئے این ڈی ایم اے میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی اسٹیٹ آف دی آرٹ سسٹم بنایا گیا ہے جس کا مقصد موسم کی صورتحال سمیت وفاق، صوبوں اور دیگر اداروں کے درمیان مربوط کوآرڈینیشن قائم کرنا ہے۔ اس سینٹر سے پہلے دن ہی سے تمام متعلقہ اداروں اور صوبوں کو بروقت معلومات فراہم کی جا رہی ہیں اور کوآرڈینیشن کا موثر نظام فعال ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے تحت حالیہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے وفاقی حکومت، پاک فوج، این ڈی ایم اے اور صوبائی حکومتیں ایک مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہیں، لوگوں تک ریلیف پہنچایا جا رہا ہے اور ریسکیو سرگرمیوں کو مزید تیز کر دیا گیا ہے، اب تک 25 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا وقت ہے کہ ہم سب کو متحد ہو کر اس ہنگامی صورتحال سے نمٹنا ہوگا، اس حوالے سے تمام معلومات رئیل ٹائم میں تمام متعلقہ اداروں تک پہنچائی جا رہی ہیں، ریسکیو اور ریلیف کے حوالے سے بھی مربوط حکمت عملی اور پلان موجود ہے۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے اضلاع بونیر، شانگلہ، باجوڑ اور سوات میں بجلی کا نظام متاثر ہوا تھا، تاہم گزشتہ 48 گھنٹوں میں 70 فیصد علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی ہے اور باقی فیڈرز و گرڈز پر کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر اویس لغاری وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر سوات میں موجود ہیں اور بجلی کی مکمل بحالی تک وہیں موجود رہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سوات میں متاثرہ 35 فیڈرز میں سے 25 بحال ہوچکے ہیں، بونیر میں 9 میں سے 3 فیڈرز بحال ہوئے ہیں جبکہ باقی پر کام جاری ہے۔ اسی طرح شانگلہ میں زیادہ تر فیڈرز بحال ہو گئے ہیں اور ٹرانسفارمرز، پولز اور تاروں سمیت درکار سامان متعلقہ علاقوں میں پہنچا دیا گیا ہے جبکہ اہم ہسپتالوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی گئی ہے اور کوشش ہے کہ آئندہ چند روز میں 100 فیصد بجلی بحال کر دی جائے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر امیر مقام باجوڑ میں اور وفاقی وزیر مواصلات علیم خان گلگت میں موجود ہیں اور مواصلاتی نظام کی بحالی کی نگرانی کر رہے ہیں۔ وزارت مواصلات، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، ایف ڈبلیو او اور پاک فوج کے اداروں کے درمیان بہترین کوآرڈینیشن موجود ہے، مالاکنڈ ڈویژن میں این 90، خوازہ خیلہ -بشام روڈ تین مقامات سے بند تھی جنہیں کھول دیا گیا ہے، استک برج کی بحالی کے لئے بھی پاک فوج اور وفاقی حکومت اقدامات کر رہی ہے، پیدل آمد و رفت کا راستہ کھول دیا گیا ہے اور واٹر چینل کو دریا کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔امید ہے کہ یہ برج جلد بحال ہوگا جس سے جگلوٹ -سکردو روٹ بھی کلیئر کرنے میں مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے صوبائی سڑکوں کی بحالی کے لئے بھی تمام اداروں کو خصوصی ہدایات دی ہیں، پیر بابا کے علاقے میں مشکلات تھیں، وہاں نصف راستہ کلیئر کر دیا گیا ہے اور باقی پر کام جاری ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ قومی ذمہ داری ہے جس پر وفاقی و صوبائی حکومتیں نیشنل کاز کے تحت مل کر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلیف اور ریسکیو کے لئے مزید قافلے سوات اور شانگلہ بھیجے جا رہے ہی، امدادی سامان میں جنریٹرز اور ڈی واٹرنگ پمپس بھی شامل ہیں، تقریباً 1200 خیمے ان علاقوں میں بھجوائے جا چکے ہیں، تین ہزار کلو گرام سے زائد ادویات فراہم کی گئی ہیں اور پانچ سو سے زائد میڈیکل ریلیف کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پمز سے ایک خصوصی میڈیکل ٹیم بھی روانہ کر دی گئی ہے، اب تک 40 ٹن راشن پیکس بھی متاثرہ علاقوں کو بھجوائے جا چکے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے لئے بھی بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے، اس سلسلے میں آزاد کشمیر حکومت کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور وفاقی حکومت بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے قوم سے اپیل کی کہ وہ اس مشکل وقت میں متحد ہو کر اپنی ذمنہ داری ادا کرےانہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر اور چیئرمین این ڈی ایم اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت، پاک فوج اور این ڈی ایم اے کا صوبائی حکومتوں کے ساتھ مسلسل رابطہ ہے، اس وقت ہم سب ایک ہیں اور نیشنل رسپانس کے تحت ان مشکلات سے نکلنے کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ارلی وارننگ سسٹم کے ذریعے آئندہ چند دنوں کی موسمی صورتحال کی پیشنگوئیاں تمام اداروں تک پہنچائی جا رہی ہیں اور میڈیا کو بھی بروقت آگاہ کیا جاتا رہے گا۔

پچھلی پوسٹ

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی بیرونی تجارت کے جاپانی ادارے جیٹرو کے صدر سے ملاقات جاپانی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو پنجاب میں مصنوعات کی تیاری، اسمبل کرنے اور نواز شریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی پارکس بنانے کی دعوت

اگلی پوسٹ

وزیراعلی مریم نواز شریف کی جاپان کے بین الاقوامی امور کے سینئر نائب وزیر ماٹسویوٹاکی ہیکوسے اہم ملاقات

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیراعلی مریم نواز شریف کی جاپان کے بین الاقوامی امور کے سینئر نائب وزیر ماٹسویوٹاکی ہیکوسے اہم ملاقات

وزیراعلی مریم نواز شریف کی جاپان کے بین الاقوامی امور کے سینئر نائب وزیر ماٹسویوٹاکی ہیکوسے اہم ملاقات

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper