اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ، بلوچستان حکومت اور سکیورٹی اداروں سے وسیع مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال زائرین کو اربعین کے لیے سڑک کے ذریعے عراق اور ایران
جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، یہ مشکل فیصلہ عوام کے تحفظ اور قومی سلامتی کے مفاد میں کیا گیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اتوار کو اپنی ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ زائرین اربعین میں شرکت کیلئے ہوائی سفر کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ آنے والے دنوں میں زائرین کی سہولت کے لیے زیادہ سے زیادہ پروازوں کا انتظام کیا جائے۔
