• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

عمران خان کی حکومت مزید چلتی تو صحافیوں کو کوڑے بھی لگ سکتے تھے , شرجیل میمن کراچی (اسٹاف رپورٹر)

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 16, 2022
in پاکستان
0
عمران خان کی حکومت مزید چلتی تو صحافیوں کو کوڑے بھی لگ سکتے تھے , شرجیل میمن    کراچی (اسٹاف رپورٹر)
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

صوبائی وزیراطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت نے اظہار آزادی پر جبر کیا، صحافیوں اور میڈیا کو نقصان پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ عمران خان کی حکومت مزید چلتی تو صحافیوں کو کوڑے بھی لگ سکتے تھے۔وہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام کراچی پریس کلب میں منعقد ہونے والے تین روزہ اجلاس کے پہلے دن صحافیوں کودرپیش مسائل پر تفصیلی بات کی گئی۔اس موقع پر آزادی اظہار پر قدغن کیلئے بنائے گئے قوانین کیخلاف جدوجہدجاری رکھنے کے عزم کااظہار کیا گیا۔ اجلاس سے شرجیل میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کا کام ہے کہ تنقید کو برداشت کریں۔

جمہوری لوگ ہی تنقید کو برداشت کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو ماضی میں میڈیا نے یکطرفہ تنقید کا نشانہ بنایا، لیکن پاکستان پیپلز پارٹی نے کبھی بھی آمرانہ رویہ نہیں اپنایا۔ صدر آصف علی زرداری کے دور حکومت میں کسی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ نہیں بنایا گیا اور کوئی جیل میں نہیں رہا۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزاد میڈیا کی حمایت کی ہے اور صحافیوں کی تحریک کی حمایت میں حصہ لیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومتوں کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ صحافی جو اپنی جان کو جوکھم میں ڈال کر کام کرتے ہیں ، ان کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں۔ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ہوں ، آصف علی زرداری ہوں یا بلاول بھٹو زرداری صحافیوں اور صحافتی اداروں کی بہتری کے لیے کردار ادا کیا ہے ، پیپلز پارٹی کی کوشش رہی ہے کہ میڈیا ورکرز کے حالات بہتر ہوں۔ انہوں نے پاکستان بھر آئے ہوئے فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے اراکین کو خوش آمدید کہا اور یقین دہانی کرائی کہ سندھ حکومت ان کی سفارشات اور مطالبات پر بھرپور عمل کرے گی۔ انہوں نے صحافتی تنظیموں کے مختلف دھڑوں پر زور دیا کہ ایک ہوجائیں ، آپس میں لڑنے سے آپ کی طاقت تقسیم ہوجاتی ہے ، سنیئر صحافی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔ پیپلز پارٹی کی جہاں جہاں آپ کو ضرورت پڑے گی۔

ہم مکمل حمایت اور سپورٹ کریںگے۔ پی ایف یو جے کی فیڈرل ایگزیکیٹو کونسل کے تین روزہ اجلاس میں ملک بھر سے صحافتی تنظیموں کے عہدیداران شرکت کر رہے ہیں۔ افتتاحی سیشن کی صدارت پی ایف یو جے صدر شہزادہ ذوالفقار نے کی۔ صدر کے یو جے شاہد اقبال اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی نے تمام صحافی رہنماؤں کا خیر مقدم کیا۔اجلاس کے پہلے سیشن میں میڈیا بحران اور کارکن صحافیوں کے مسائل پر غور و خوص’ میڈیا اداروں سے جبری برطرفیوں، تنخواہوں میں کٹوتیوں و تاخیر اور آٹھویں ویج بورڈ ایوارڈ کے نفاذ جیسے اہم موضوعات بھی زیرِ غور آئے۔ شرکاء نے پی ایم ڈی اے اور پیکا جیسے سخت قوانین کیخلاف جدوجہدجاری رکھنے کاعزم اور صحافیوں کی جبری برطرفی، تنخواہوں میں کٹوتی اورتاخیر سے ادائیگیوں پراظہارتشویش کیا۔

پچھلی پوسٹ

مضبوط روپیہ مضبوط پاکستان” کے موضوع پر سیمینارآج مقامی ہوٹل میں ہوگا ملک بوستان کراچی(کامرس رپورٹر)

اگلی پوسٹ

کے الیکٹرک کراچی کی تاریخ کی بدترین لوڈشیڈنگ کر رہی ہے کوکب اقبال کراچی(کامرس رپورٹر )

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
کے الیکٹرک کراچی کی تاریخ کی بدترین لوڈشیڈنگ کر رہی ہے کوکب اقبال    کراچی(کامرس رپورٹر  )

کے الیکٹرک کراچی کی تاریخ کی بدترین لوڈشیڈنگ کر رہی ہے کوکب اقبال کراچی(کامرس رپورٹر )

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper