• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
  • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
Advertisement
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
  • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
  • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں نے ماضی میں ایک دوسرے کو استعمال کیا۔سراج الحق لاہور(نمائندہ خصوصی)

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 16, 2022
in پاکستان
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2022/05/WhatsApp-Video-2022-05-14-at-11.44.39-PM.mp4

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں نے ماضی میں ایک دوسرے کو استعمال کیا۔ حکمرانوں نے ہمیشہ آئین کے تابع رہنے کی بجائے، آئین کو تابع کرنے کی کوشش کی ہے۔ جماعتیں اسلامی چاہتی ہے کہ عدلیہ، الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ غیرجانبدار رہیں۔ وکلا سیاسی جماعتوں کے لیے استعمال نہ ہوں، شہریوں کے حقوق اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد کریں۔ آزاد عدلیہ اور آزاد الیکشن کمیشن ہر پاکستانی کا مطالبہ ہے۔ آئین و قانون کی بالادستی کا قیام ترقی کا پہلا زینہ ہے۔ مافیاز نے سیاست کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ پی ٹی آئی 9سالوں سے خیبرپختونخوا میں، پی پی پی 14سالوں سے سندھ میں برسراقتدار ہیں، لیکن اندازِ حکمرانی میں کوئی فرق نہیں۔ ن لیگ پنجاب پر 10سال متواتر حکمران رہی، بتایا جائے عوام کے لیے کیا کام کیا۔ بلوچستان کے مسائل جوں کے توں، صوبہ میں بے چینی بڑھ رہی ہے، کسی حکومت نے وعدے پورے نہیں کیے۔ مہنگائی میں ناقابل برداشت اضافہ ہو چکا ہے۔ حکمران آج کے ہوں یا کل کے، سب تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ عوام نے سب کو آزما لیا، ثابت ہو گیا حکمران جماعتیں سٹیٹس کو کی محافظ ہیں۔ قوم حقیقی تبدیلی اور ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلامک لائرز موومنٹ پنجاب وسطی کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی صدر آئی ایل ایم توصیف آصف ایڈووکیٹ، صدر آئی ایل ایم پنجاب وسطی نعمان عتیق ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل آئی ایل ایم پنجاب وسطی اسعد جمال اکبر اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت وعدے پورے نہ کر سکی۔ موجودہ حکومت بنانے والی دو بڑی جماعتوں نے بھی عوام کو مسلسل دھوکا دیا۔ حکمران جماعتیں جاگیرداروں اور وڈیروں کے کلبز ہیں۔ حکمران اشرافیہ اپنے اثاثوں کو پاکستان لانے کے لیے تیار نہیں، ان کے محلات اور اولادیں باہر، یہاں صرف عوام پر حکومت کرنے کے لیے ہیں، قوم ان لوگوں کو اچھی طرح پہچان لے۔
انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سمجھتی ہے کہ قرضوں کی بنیاد پر معیشت اور سودی نظام کے ہوتے ہوئے ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ضروری ہے۔ قوم کے اربوں روپے حکمران اشرافیہ کو پروٹوکول کی فراہمی پر خرچ ہو جاتے ہیں۔ چاروں صوبوں میں سیکڑوں ایکڑز پر پھیلے گورنر ہاؤسز ہیں، محلات میں بیٹھے ایک ایک شخص پر ہر سال کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔ اعزازی پوسٹ کے لیے ایک دفتر ہی کافی ہے۔ گورنر ہاؤسز کو یونیورسٹیوں یا کسی اور اہم مقصد کے لیے استعمال کیوں نہیں کیا جاتا۔ جماعت اسلامی اقتدار میں آئی تو وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کرے گی، ہر سطح پر ایک متبادل نظام دیا جائے گا۔ سود سے پاک معیشت، زرعی اصلاحات، یکساں نصاب تعلیم، انصاف سب کے لیے، روزگار اور صحت سمیت عوام کو دیگر بنیادی ضرورتوں کی فراہمی ممکن بنائیں گے۔ اقلیتوں کے حقوق کو تحفظ دیا جائے گا۔
سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی گالم گلوچ کی سیاست کا حصہ نہیں ہے۔ معاشرے میں پولرائزیشن خطرناک صورت حال اختیار کر چکی ہے۔ سیاست ذاتی دشمنیوں میں تبدیل ہو گئی ہے۔ سیاسی جماعتیں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔ حالات اسی طرح رہے تو مزید انارکی پھیلے گی۔ سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات کے لیے بات چیت کا آغاز کریں۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے انتخابی منشور اور نشان ترازو پر الیکشن لڑے گی۔ ہم ملک میں اسلامی نظام حکومت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اسلام آئے گا تو خوشحالی آئے گی۔ جماعت اسلامی سود سے پاک معیشت چاہتی ہے۔سودی نظام اللہ اور اس کے رسولؐ سے جنگ ہے، اس جنگ کے ہوتے ہوئے معیشت میں بہتری نہیں آ سکتی۔

پچھلی پوسٹ

کے الیکٹرک کراچی کی تاریخ کی بدترین لوڈشیڈنگ کر رہی ہے کوکب اقبال کراچی(کامرس رپورٹر )

اگلی پوسٹ

پی آئی اے عملے نے دیانتداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی کراچی (نمائندہ خصوصی )

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پی آئی اے عملے نے دیانتداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی  کراچی (نمائندہ خصوصی )

پی آئی اے عملے نے دیانتداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی کراچی (نمائندہ خصوصی )

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کراچی:کینسر سے لڑتے لڑتے   "ڈاکٹر سیمی جمالی "انتقال کرگئیں

کراچی:کینسر سے لڑتے لڑتے "ڈاکٹر سیمی جمالی "انتقال کرگئیں

گورنرسندھ کی جارجیا کے قومی دن کی تقریب میں شرکت

گورنرسندھ کی جارجیا کے قومی دن کی تقریب میں شرکت

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ سرکاری افسر کا کارنامہ: ایک لاکھ مالیت موبائل کی خاطر پورا ڈیم خالی کروا دیا

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ سرکاری افسر کا کارنامہ: ایک لاکھ مالیت موبائل کی خاطر پورا ڈیم خالی کروا دیا

تحریک انصاف کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج میری آخری سیاسی پریس کانفرنس ہے۔خان صاحب آپ کو خدا حافظ کہتا ہوں!! عمران اسماعیل

تحریک انصاف کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج میری آخری سیاسی پریس کانفرنس ہے۔خان صاحب آپ کو خدا حافظ کہتا ہوں!! عمران اسماعیل

معلوم تھا کہ عمران خان فراڈیا ہے ،یہ نہیں پتہ تھا کہ وہ دہشتگرد بھی ہے، نواز شریف

معلوم تھا کہ عمران خان فراڈیا ہے ،یہ نہیں پتہ تھا کہ وہ دہشتگرد بھی ہے، نواز شریف

شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات

شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات

کراچی (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان کا دھرنا جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے سے روکنے کے لیے تھا۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر کو ہٹانے سے متعلق باتیں بالکل درست ہیں، کچھ لوگوں نے پوری کوشش کی کہ جنرل عاصم منیر آرمی چیف نہ بنیں۔ سینئر صحافی ارشد شریف کی شہادت کا واقعہ، عمران خان کا دھرنا، گولیاں چلنا یہ سب جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے سے روکنے کے لیے تھا۔ وہ جب ڈی جی آئی ایس آئی تھے تو ان کے لیے فیلڈنگ سیٹ تھی لیکن اللہ کی مدد ساتھ تھی اس لیے وہ آرمی چیف بن گئے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان جب وزیراعظم تھے تب انہوں نے اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم منیر کو سینیٹ مینج کرنے کا کہا تھا جو انہوں نے منع کر دیا۔ بعد جنرل عاصم منیر نے عمران خان کے سامنے شواہد پیش کیے تھے اور اگلے روز ہی انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ اتنی جلدی اور پریشانی تھی کہ فیض حمید نے رات سوا گیارہ بجے عہدہ سنبھالا۔انہوںنے کہا کہ میں نے اس وقت انہیں خبردار کیا تھا تو جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ واوڈا کیا میں اپنے ملک اور وزیراعظم سے بے ایمانی کروں۔

تحریک انصاف کے سینیئر وائس پریذیڈنٹ سینیٹر بابر اعوان نے ملک چھوڑ دیا

تحریک انصاف کے سینیئر وائس پریذیڈنٹ سینیٹر بابر اعوان نے ملک چھوڑ دیا

پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے راجہ خرم نواز نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے راجہ خرم نواز نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

میاں طارق جاوید

ہماری ویب سائٹ پر تازہ ترین خبریں حاصل کریں۔

ہمیں فالو کریں

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل

تازہ ترین خبریں۔

پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کے25برس مکمل ،” یوم تکبیر “ (آج) منایا جائےگا

پاکستان کے ایٹمی قوت بننے کے25برس مکمل ،” یوم تکبیر “ (آج) منایا جائےگا

مئی 27, 2023
کراچی:کینسر سے لڑتے لڑتے   "ڈاکٹر سیمی جمالی "انتقال کرگئیں

کراچی:کینسر سے لڑتے لڑتے "ڈاکٹر سیمی جمالی "انتقال کرگئیں

مئی 27, 2023
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper