کراچی(نمائندہ خصوصی) اہلسنت والجماعت کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں مرکزی صدر اہلسنت والجماعت پاکستان علامہ غازی اورنگزیب فاروقی اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی،علامہ رب نواز حنفی، علامہ تاج محمد حنفی،مولانا سید محی الدین شاہ، مولانا عمر معاویہ،مفتی سیف الرحمن عباسی، قاری عبدالوھاب، ،
مولانا شکیل الرحمن فاروقی، مولانا سید عبدالرافع شاہ،کا کہنا تھا کہ مظفر آباد، بہاولپور،سیالکوٹ، شکرگڑھ میں رات کی تاریکٰ میں نہتے عوام پر بھارت نے بم گراکر ثابت کردیا ھیکہ بھارت انتہائی بزدل ملک ہے،اس بزدلانہ حملہ میں بچوں، عورتوں ، مدارس اور مساجد کو نشانہ بنایا گیا،اس جنگ کا آغاز بھارت نے کیا ہے اس کا اختتام ہم کریں گے، افواج پاکستان کی بروقت
کاروائی اور منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کے بحری، بری اور فضائی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اگر ضرورت پڑی تو ہماری جماعت سے ایک لاکھ کارکن بھارت سے لڑنے کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ ہونگے،اہلیان پاکستان اپنے گھروں میں پاکستان کا پرچم لہرا کر پاکستان سے اظہار محبت کریں، بھارت کی بزدلانہ جارحیت میں شہید ہونے والے تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، مساجد اور مدارس والے ہی پاکستان کے اصل وارث ہیں اسی لیے بھارت نے انکو نشانہ بنایا، علماء کرام سے گزارش ھیکہ عوام الناس کو جہاد کے فضائل بتائیں بالخصوص غزوہ ہند کے متعلق بتائیں ، کل بعد نماز جمعہ ہر مسجد میں جمعہ کی نماز کے بعد پاکستان زندہ باد ریلیاں نکالی جائیں

