• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

مشکل وقت میں وزیراعظم نے سیاست نہیں ریاست کا نعرہ لگایا، عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں، بجلی سستی کرنے کا وعدہ پورا کر دکھایا، عطاء اللہ تارڑ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 6, 2025
in پاکستان
0
مشکل وقت میں وزیراعظم نے سیاست نہیں ریاست کا نعرہ لگایا، عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں، بجلی سستی کرنے کا وعدہ پورا کر دکھایا، عطاء اللہ تارڑ

Federal Minister for Information and Broadcasting, Attaullah Tarar addressing a press conference in Islamabad on March 25, 2024.

0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور ۔(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جب ملک سنبھالا تو بہت سے چیلنجز درپیش تھے، مشکل وقت میں وزیراعظم نے سیاست نہیں ریاست کا نعرہ لگایا، ہم نے ریاستی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے سیاسی نقصان کو بالائے طاق رکھا، وزیراعظم نے بجلی سستی کرنے کا وعدہ پورا کر دکھایا، عوام کو ریلیف کے لئے نعروں کی بجائے عملی اقدامات کر رہے ہیں، ٹیم ورک کی بدولت کامیابیوں کا سلسلہ آگے بڑھ رہا ہے۔اتوار کو یہاں حلقہ این اے 127 لاہور میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اپنے لوگوں کے درمیان موجود ہوں، عوام ہی ہماری طاقت ہیں، عوامی حمایت سے ہی ہم آج مشکل اور اچھے فیصلے کرنے کے قابل ہوئے ہیں۔ آپ لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ آپ کے درمیان رہوں گا، ہم آپ کے درمیان موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب نیت اچھی ہو اور محنت کریں تو خدا مدد کرتا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے جب اس ملک کی باگ ڈور سنبھالی تو حالات اچھے نہیں تھے، بہت سے چیلنجز درپیش تھے، لوگ کہتے تھے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے گا، مہنگائی اور غربت بڑھ جائے گی، حالات بد سے بدترین ہو جائیں گے، دشمن اس طاق میں

تھا کہ کیسے اور کب یہ ملک ڈیفالٹ ہو، سیاسی طور پر بھی لوگوں نے اس موقع پر اپنے ریاست کی بجائے اپنے سیاسی مفادات کو ترجیح دی۔عوام جانتے ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام رکوانے کے لئے خط لکھے گئے، مگر وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل وقت میں سیاست نہیں ریاست کا نعرہ لگایا، یہ ریاست پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان سے ہی ہمارا وجود اور عہدے ہیں۔ قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں وزیراعظم نے ملک کی خدمت کا بیڑا اٹھایا کہ اس ملک کی خدمت کرنی ہے اور مشکل حالات میں ہمت نہیں ہارنی، عوام کے حقوق کے لئے وزیراعظم نے شبانہ روز محنت کی، جب لوگ ناامیدی کو اپنا شعار بنا چکے تھے وہ تب بھی کہتے تھا کہ امید ہے محنت کریں گے ، جان لڑائیں گے اس پاکستان کو عظیم بنائیں گےوزیراعظم نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا وعدہ کیا تھا آج پورا کیا ہے، بجلی سات روپے 41 پیسے سستی کی ہے، یہ معمولی بات نہیں ہے، عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے سخت محنت کی بدولت کامیابی ملی ہے، یہ سب عوام کا درد رکھنے سے ہوتا ہے، کھوکھلے نعرے لگانے سے نہیں ہوتا۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی میدان میں کارکردگی کی تعریف کر رہے ہیں، مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی ہے، سٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے، بجلی بھی سستی ہوئی ہے اور تمام اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ پاکستان اڑان بھر چکا ہے، اڑان پاکستان کے تحت وطن عزیز معاشی ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گا۔صنعتی صارفین کے لئے بھی 7 روپے 69 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کی گئی ہے، سستی بجلی سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ایکسپورٹس میں اضافہ ہوگا، ہماری صنعتیں بڑھیں گی تو نوکریاں ملیں گی، شرح سود بھی نیچے جاچکی ہیں۔ ہم نے الیکشن میں وعدہ کیا تھا کہ مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ میں لے کر آئیں گے، 2024میں ہی وہ سنگل ڈیجٹ پر آگئی اور آج کم ترین سطح پر ہے۔ آج عوام تک ریلیف پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہماری سیاست کا محور اور فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب مل جل کر ملک کو عظیم تر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے، یہ ٹیم ورک ہے، پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کا بھی اس میں بھرپور کردار ہے، آرمی چیف کی قیادت میں پاک فوج کا قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ معاشی استحکام میں بھی اہم کردار ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں آئیں گی، جب پانچ سال مکمل ہونے کے بعد آپ کے پاس اپنی کارکردگی کی بناء پر ووٹ مانگنے آئیں گے تو آپ گھروں سے باہر نکل کر خود کہیں گے کہ آپ کی حکومت نے جو کر دکھایا ہے ہم آپ کے ساتھ چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو عظیم بنانے کے لئے مل کر آگے بڑھتے رہیں گے۔

پچھلی پوسٹ

صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف واشنگٹن سمیت متعدد شہروں میں 1200 احتجاجی مظاہرے

اگلی پوسٹ

سکیورٹی فورسز نے حسن خیل میں خوارج کے ایک گروپ کی سرحد پار دراندازی اور حملے کی کوشش ناکام بنا دی، 8 خوارج جہنم واصل اور 4 زخمی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
سکیورٹی فورسز نے حسن خیل میں خوارج کے ایک گروپ کی سرحد پار دراندازی اور حملے کی کوشش ناکام بنا دی، 8 خوارج جہنم واصل اور 4 زخمی

سکیورٹی فورسز نے حسن خیل میں خوارج کے ایک گروپ کی سرحد پار دراندازی اور حملے کی کوشش ناکام بنا دی، 8 خوارج جہنم واصل اور 4 زخمی

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper