لاہور( نمائندہ خصوصی) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کے ماحول، جنگلی حیات اور نایاب پرندوں کے لئے حفاظتی اقدامات کے نتیجہ میں آبی پرندوں کی دو سال بعد پنجاب کی جھیلوں، تالابوں اور آبی ذخائر کی طرف واپسی شروع ہوگئی ہے اور فلمنگوز (گلابی بگلوں, لم ٹنگو) کی قطاریں اپنے ابی مسکنوں کی طرف لوٹ آئیں -جھیلوں، تالابوں اور آبی ذخائر کی مسلسل نگرانی، غیرقانونی شکار اور جال کے خاتمے سے ان پرندوں کو دوبارہ سازگار ماحول
ملا ہے-مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر نایاب جنگلی حیات، آبی اور نسلی بقا کا شکار پرندوں کی حفاظت کیلئے نگرانی کا جامع نظام لاگو کیا گیا تھا جس پر عمل درآمدکرتے ہوئے پنجاب میں پہلی بار نایاب پرندوں اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے پیٹرولنگ کا آغاز کیا گیا تھا جس سے پرندوں کو محفوظ ماحول ملا اورجھیلوں، تالابوں اور پانی کے ذخیروں کے ارد گرد آبی پرندوں کی حفاظت کے لیے پیٹرولنگ سے بہترین نتائج حاصل ہوئے ہیں -محکمہ جنگلی حیات کا عملہ مقامی آبادی کے تعاون سے آبی پرندوں کے تحفظ کے لیے پیٹرولنگ پر مامور کیا گیا -پہلی بار مقامی آبادی کو بھی گشت اور
نگرانی میں شامل کیا گیا -تالابوں، جھیلوں اور آبی ذخیروں کے ارد گرد آبی پرندوں کے لئے خوراک کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی – آبی پرندے زیادہ تر سمندری و آبی نباتات اور حیوانات کھا کر زندہ رہتے ہیںسینئر صوبائی وزیر نے کہاکہ غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا بھی آغاز سود مند ثابت ہوا،وائلڈ لائف فورس غیر قانونی جال لگا کر پرندے پکڑنے والوں کو پکڑا جبکہ مقامی آبادی نے غیرقانونی شکار کرنے والوں کی اطلاع دے کر سازگار ماحول پیدا کرنے میں مدد کی – بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے بھی آبی پرندوں کی پنجاب کی جھیلوں کی طرف واپسی کے حوالے سے رپورٹ بھی شائع کر دی
-انہو ں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ روٹھی ترقی کی واپسی کی طرح آبی پرندے بھی پنجاب کی طرف پھر واپس لوٹ آئے ہیں -دو سال بعد فلمنگوز کی واپسی وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ایک سال کے اقدامات کا خوشگوار نتیجہ ہے-آبی پرندے ماحولیاتی تحفظ اور توازن کا اہم حصہ ہیں – ان پرندوں، جھیلوں اور ماحولیاتی توازن کا تحفظ زندگی کا تحفظ ہے-پرندے اور جھیلیں زندہ نہ رہے تو انسان بھی زندہ نہیں رہیں گے-
