• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

کثیرالقومی مشق امن اور امن ڈائیلاگ 2025 کی میڈیا بریف کا کراچی میں انعقاد

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 4, 2025
in پاکستان
0
کثیرالقومی مشق امن اور امن ڈائیلاگ 2025 کی میڈیا بریف کا کراچی میں انعقاد
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی( نمائندہ خصوصی)کثیرالقومی بحری مشق امن 2025 اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میڈیا بریف کراچی میں منعقد ہوئی۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب نے 7 تا 11 فروری تک کراچی میں جاری رہنے والی مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا۔میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈر پاکستان فلیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ جیو پولیٹکس سے جیو اکنامکس کی جانب بدلتی صورتحال کے ساتھ عالمی سمندری تجارت اور توانائی کے راستوں کی سیکیورٹی کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہوئی ہے۔ بحر ہند کے خطے کو روایتی اور غیر روایتی متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان کثیر الجہتی مسائل نے میری ٹائم سیکورٹی کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے تمام ممالک کو اپنی حکمت عملی اور پالیسیوں کا از سر نو جائزہ لینے پر مجبور کر دیا ہے۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے کہا کہ پاکستان اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ کوئی بھی ملک اکیلا سمندر میں موجود پیچیدہ چیلنجز کا سامنا نہیں کر سکتا۔ اِسی تناظر میں؛ پاک بحریہ کی جانب سے ہر دو سال بعد منعقد کی جانے والی کثیر القومی مشق امن کا آغاز 2007 میں "Together for Peace” کے سلوگن کے ساتھ کیا گیا۔اس مشق کا مقصد بحری ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے تاکہ محفوظ اور پائیدار طریقوں کو اپنایا جا سکے، تجربات کا تبادلہ اور بحری خطرات کا اجتماعی طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔ گزرتے وقت کے ساتھ مشق امن نے اپنے مقاصد کے حصول میں کامیابی اور دائرہ کار میں وسعت حاصل کی ہے۔ پہلی امن مشق جو بنیادی طور پر انسداد دہشت گردی اور بحری قزاقی آپریشنز پر مرکوز تھی، میں 28 ممالک نے شرکت کی۔ بعدازاں، مشق کا دائرہ اور شرکت میں اضافے نے بالآخر ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے نظریاتی ہم آہنگی کی تشکیل کا راستہ ہموار کیا۔مشق امن کا نواں ایڈیشن اس سال 7 سے 11 فروری تک منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں 60 سے زائد ممالک اپنے بحری اور فضائی جہازوں، اسپیشل آپریشن فورسز/ میرینز کی ٹیموں اورمندوبین کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔ یہ مشق سی فیز اور ہاربر فیز پر مشتمل ہے۔ ہاربر فیز 7 سے 9 فروری تک منعقد ہوگا؛ جس میں بحری امور سے متعلق سیمینارز، مباحثے، آپریشنل مظاہرے ، بین الاقوامی ثقافتی اجتماعات اور کھیلوں کی سرگرمیاں شامل ہیں۔ جب کہ دوسرے مرحلے ( سی فیز) کا انعقاد 10 سے 11 فروری تک ہو گا جس میں بحری حکمت عملی اور سلامتی سے متعلق مشقیں جیسے کہ انسدادِ بحری قزاقی اور دہشت گردی، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز ، لائیو فائرنگ اور بین الاقوامی فلیٹ ریویو شامل ہو گا۔کمانڈر پاکستان فلیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ امن مشق میں بڑھتی ہوئی عالمی شرکت عالمی میری ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر بین الاقوامی برادری کے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے، جس کی بدولت پاک بحریہ نے 2025 کی مشق امن کے ساتھ پہلی بار "امن ڈائیلاگ” کا آغاز بھی کیا ہے۔ امن ڈائیلاگ بحری سربراہان، کوسٹ گارڈز اور دفاعی افواج کو عالمی اور علاقائی سمندری مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع فراہم کرے گا، تاکہ سمندر میں بڑھتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدید حل اپنائے جا سکیں۔ مختصراً، امن ڈائیلاگ ایک ایسا پلیٹ فارم ہوگا؛ جو فکری مکالمے کو سمندری شعبے میں عملی تجربات کے ساتھ ہم آہنگ کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مشق امن 2025 میری ٹائم سیکیورٹی میں اہم کردار ادا کرے گی اور ایک اہم میری ٹائم فورس کے طور پر؛ پاکستان کے کردار کو مضبوط بناتے ہوئے؛ اس بات کو ظاہر کرے گی کہ پاکستان علاقائی اور عالمی امن اور مشترکہ خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالنے کے ساتھ ساتھ اپنے سمندری تجارتی راستوں اور اقتصادی مفادات کی حفاظت کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

پچھلی پوسٹ

بھارتی فورسز نے چھاپے مارکارروائیوں کے دوران 500سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر لیا

اگلی پوسٹ

وزیراعظم نے 72 دنوں کی ریکارڈ مدت میں مکمل کئے گئے جناح سکوائر انڈر پاسز منصوبے کا افتتاح کر دیا ، اسلام آباد کو خوبصورتی کے لحاظ سے پاکستان بھر کیلئے ایک مثال بنایا جائے گا، محمد شہباز شریف

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیراعظم نے 72 دنوں کی ریکارڈ مدت میں مکمل کئے گئے جناح سکوائر انڈر پاسز منصوبے کا افتتاح کر دیا ، اسلام آباد کو خوبصورتی کے لحاظ سے پاکستان بھر کیلئے ایک مثال بنایا جائے گا، محمد شہباز شریف

وزیراعظم نے 72 دنوں کی ریکارڈ مدت میں مکمل کئے گئے جناح سکوائر انڈر پاسز منصوبے کا افتتاح کر دیا ، اسلام آباد کو خوبصورتی کے لحاظ سے پاکستان بھر کیلئے ایک مثال بنایا جائے گا، محمد شہباز شریف

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper