• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

مودی حکومت نے کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
نومبر 14, 2024
in پاکستان
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

باغ:(نمائندہ خصوصی)آزاد جموں و کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت ظلم و بربریت کا دور دورہ ہے تحریک آزادی کشمیر اپنے نازک ترین دور سے گزر رہی ہے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آس و امید ہمارے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن باغ کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزاد کشمیرتحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے اورتحریک آزادی کشمیر کی جدوجہد میں وکلا برادری نے ہمیشہ مثالی کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 05اگست 2019کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت میں تیزی سے اضافہ کیا ہے۔ مودی حکومت نے کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے۔لیکن بھارت یہ جان لے کے وہ اپنے ظلم و جبر سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کچل نہیں سکتا۔ انشا اللہ تحریک آزادی کشمیر جلد جموںو کشمیر کی آزادی کی صورت میں پایہ تکمیل کو پہنچے گی ہم کشمیر کی مکمل آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا بنیادی حق خودارادیت دیا جانا چاہیے۔انہوں نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی بھی شدید مذمت کی ۔انہوں نے عالمی برادری پرزوردیاکہ وہ مظلوم کشمیریوں اورفلسطینیوں کو بھارتی اور اسرائیلی مظالم سے نجات دلانے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن باغ کے وکلا سمیت پورے آزاد کشمیر کے وکلا سے کہا کہ وہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔انہوں نے کہاکہ آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے سوشل میڈیا کا استعمال کر کے تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں وکلا اپنا کردار ادا کریں۔آزاد کشمیر کے صدر نے کہاکہ وکلا کاکردار معاشرے میں کلیدی نوعیت کا ہے، وکلا عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ وکلا نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالا دستی کے لئے مثبت کردار ادا کیا ہے کیونکہ کوئی بھی قوم آئین و قانون کی بالادستی کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی ہے۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن باغ کے صدر راجہ محمود خان ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے پربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کے لیے خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں۔KMS-Y

پچھلی پوسٹ

بنک اسلامی کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران حلیم شیخ کا اپنی ٹیم کے ہمراہ کراچی پریس کلب کا دورہ

اگلی پوسٹ

کراچی میں بھی ضمنی بلدیاتی انتخابات کے 10 نشستوں پر 68 امیدوار مدمقابل،پولنگ کا عمل جاری

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
کراچی میں بھی ضمنی بلدیاتی انتخابات کے 10 نشستوں پر 68 امیدوار مدمقابل،پولنگ کا عمل جاری

کراچی میں بھی ضمنی بلدیاتی انتخابات کے 10 نشستوں پر 68 امیدوار مدمقابل،پولنگ کا عمل جاری

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper