• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

ای سی سی نے مالی سال 2024-25 کیلئے گردشی قرضہ کے انتظام وانصرام سے متعلق منصوبہ کی منظوری دیدی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
نومبر 4, 2024
in پاکستان
0
ای سی سی نے مالی سال 2024-25 کیلئے گردشی قرضہ کے انتظام وانصرام سے متعلق منصوبہ کی منظوری دیدی

Federal Minister for Finance and Revenue, Senator Muhammad Aurangzeb, chaired the meeting of the Economic Coordination Committee (ECC) at the Finance Division, Islamabad on November 4, 2024.

0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے مالی سال 2024-25 کیلئے گردشی قرضہ کے انتظام وانصرام سے متعلق منصوبہ کی منظوری دیدی ہے، اس منصوبہ کا مقصد بجلی کے شعبہ میں واجبات کو کم کرنا اور مالیاتی پائیداریت کو بڑھانا ہے۔ ای سی سی نے دال ماش، دال چنا اور مرغی کی قیمتوں میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل پرائس منیجمنٹ کمیٹی کو وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق اور صوبائی انتظامیہ کے ساتھ مل کر صورتحال پر نظر رکھنے اور عوام کو جلد از جلد ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس پیر کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق مسعود ملک، وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وفاقی وزیراقتصادی امور احد خان چیمہ، گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ، وفاقی سیکرٹریز اور متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اہم ایجنڈا امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے 23 ویں حکومتی سربراہان کے اجلاس کے ضمن میں واجبات کی ادائیگی کے لیے 95.822 ملین روپے

کی تکنیکی اضافی گرانٹ کی درخواست کی گئی۔ ای سی سی نے غور و خوض کے بعد ہدایت کی کہ وزارت مذکورہ رقم مالی سال 2024-25 کے اپنے مختص بجٹ سے دوبارہ ترتیب دے، مالی سال کے اختتام پرشارٹ فال کی صورت میں وزارت خزانہ مطلوبہ اضافی گرانٹ فراہم کرے گی۔اجلاس میں وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے اہمیت کے حامل ڈیجیٹل اقدامات کے منصوبوں کیلئے مزید 536.1 ملین روپے کی تکنیکی اضافی گرانٹ کی فراہمی سے متعلق سمری پیش کی گئی۔ ای سی سی نے وزارت کو مالی سال 2024-25 کیلئے اپنے مختص کردہ بجٹ سے فنڈز کی دوبارہ تخصیص کی ہدایت کی، ضرورت پڑنے پروزارت کو اضافی گرانٹ دی جائیگی۔اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں خیبرپختونخوا سے چینی کی برآمدات سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔وزارت کی جانب سے کمیٹی کوبتایاگیا کہ قومی اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں چینی کی پیداوار صوبے کی سالانہ طلب (0.979 ملین میٹرک ٹن) سے کم ہے اور یہ کمی زیادہ تر پنجاب اور سندھ میں زائد پیداوار سے پوری کی جاتی ہے اس لئے ای سی سی کے فیصلہ کے مطابق موجودہ وقت میں اورمستقبل میں برآمدات کے باوجود صوبہ میں چینی کی قلت کاکوئی امکان نہیں ۔ ای سی سی نے فراہم کردہ قومی اعداد و شمار کی بنیاد پر اپنا فیصلہ برقرار رکھا تاہم خیبرپختونخوا کی جانب سے پیش کردہ درخواست اور تجاویز کو نوٹ کیاگیا۔اجلاس میں وزارت قانون و انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان کی عمارتوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس سے 151.787 ملین روپے کی منتقلی سے متعلق سمری پیش کی گئی۔ ای سی سی نے تکنیکی اضافی گرانٹ کے ذریعے فنڈز کی منتقلی کی منظوری دی۔اجلاس میں وزارت توانائی (پٹرولیم ڈویژن)کی جانب سے پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) اور سوکار آذربائیجان کے مابین پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی سے متعلق سیل پرچیز ایگریمنٹ کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی سمری پر مالی سال 2024-25 کیلئے گردشی قرضہ کے انتظام وانصرام سے متعلق منصوبہ کی منظوری بھی دی گئی، اس منصوبہ کا مقصد بجلی کے شعبہ میں واجبات کو کم کرنا اور مالیاتی پائیداریت کو بڑھانا ہے۔ اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے ایس سی اوسربراہان حکومت کے اجلاس کے موقع پرسیف سٹی کیمروں کی مرمت اور اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھنے سے متعلق اخراجات کے حوالہ سے اضافہ 650.35 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی فراہمی سے متعلق سمری پیش کی گئی۔ای سی سی نے جاری مالی سال کے وزارت کے اپنے مختص کردہ بجٹ سے رقم کی دوبارہ تخصیص کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے ایس سی اوسربراہان حکومت کے اجلاس کے حوالہ سے اسلام آباد کی خوبصورتی کے حوالہ سے اخراجات کی ادائیگی کیلئے 2.70 ارب روپے کی لاگت سے متعلق سمری پیش کی گئی۔ ای سی سی نے فیصلہ کیا کہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور وزارت داخلہ تیسرے فریق سے مصارف کی تصدیق کروا کر دوبارہ سمری کو پیش کریں۔اجلاس دال چنا،دال ماش اور مرغی کی قیمتوں میں اضافے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ای سی سی نے معاملہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل پرائس منیجمنٹ کمیٹی(این پی ایم سی) کو وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق اور صوبائی انتظامیہ کے ساتھ مل کر صورتحال پر نظر رکھنے اور عوام کو جلد از جلد ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ای سی سی نے فیصلہ کیا کہ مہنگائی میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے ضروری اشیاء کی قیمتوں کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا۔

پچھلی پوسٹ

گنڈا پورحکومت کے پاس یونیورسٹیوں کو دینے کے لئے پیسے نہیں اور اعلان پی آئی اے خریدنے کے کررہی ہے،مرتضی وہاب

اگلی پوسٹ

آگرہ : بھارتی فضائیہ کا مگ29طیارہ گر کرتباہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post

آگرہ : بھارتی فضائیہ کا مگ29طیارہ گر کرتباہ

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper