• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

سعودی عرب اور قطر کے دورے اور ملاقاتیں انتہائی مفید اور تعمیری رہیں، سعودی عرب اور قطر پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
نومبر 4, 2024
in پاکستان
0
سعودی عرب اور قطر کے دورے اور ملاقاتیں انتہائی مفید اور تعمیری رہیں، سعودی عرب اور قطر پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف

Islamabad: Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif chairs the Federal Cabinet Meeting on November 4, 2024.

0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب اور قطر کے دوروں اور ملاقاتوں کو انتہائی مفید اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں، پاکستانی وفد جلد سعودی عرب جائے گا، قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے حکام رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، سعودی عرب میں لاکھوں ہنرمند افرادی قوت کی ضرورت ہے۔پیر کو وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو اپنے سعودی عرب اور قطر کے دورہ کے حوالہ سے اعتماد میں لیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ حال ہی میں سعودی عرب اور قطر کے دورہ سے واپس لوٹے ہیں، سعودی عرب میں انہوں نے فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے فورم سے خطاب کیا جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت اہم شخصیات اور رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم نے بتایا کہ سعودی ولی عہد نے ایک بار پھر پاکستان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور پاکستان کی ترقی اور سرمایہ کاری کے حوالہ سے ان سے مفید بات چیت ہوئی، سعودی ولی عہد سے عشائیہ پر بھی ملاقات ہوئی، اگلے روز انہوں نے اپنی ٹیم بھی بھجوائی، سعودی عرب کے سرمایہ کاری کے وزیر اور پاکستان کیلئے رائل کورٹ کے خصوصی نمائندہ کے ساتھ بھی ملاقاتیں ہوئیں جس میں سولر، مائنز اور منرلز، زراعت اور باہمی شراکت کے دیگر شعبوں کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر سعودی حکام کی بھی پریس کانفرنس بھی ہوئی جو بہت مفید

تھی۔ وزیراعظم نے بتایا کہ ان ملاقاتوں اور دورہ کے نتیجہ میں پاکستان کا وفد بہت جلد سعودی عرب روانہ ہو گا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ سعودی عرب کے بعد انہوں نے قطر کا دورہ بھی کیا، یہ دورہ بھی سعودی عرب کی طرح نہایت مفید اور تعمیری تھا، قطر کے امیر کے ساتھ ون آن ون اور وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی۔ امیر قطر کی ہمشیرہ کی طرف سے پاکستان کی تاریخ کے حوالہ سے ایک بہترین نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں امیر قطر نے خود شرکت کی، انہوں نے ہمارے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ امیر قطر نے ماضی میں تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے حوالہ سے جو وعدہ کیا تھا اس پر تیزی سے عملدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین اور ان کی ٹیم جلد پاکستان کے دورہ پر آئیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب میں آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں لاکھوں ہنرمندوں کی ضرورت ہے، سعودی ولی عہد نے پاکستان سے ہنرمند افرادی قوت بھجوانے کا کہا ہے، اسی طرح امیر قطر نے پاکستان میں آئی ٹی پارک لگانے کا عندیہ دیا ہے۔وزیراعظم نے بتایا کہ سعودی عرب اور قطر کے دورے اور ملاقاتیں انتہائی مفید اور تعمیری رہیں، پاکستان کا وفد ایک دو روز میں سعودی عرب جائے گا، آذربائیجان کے صدر نے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی بات کی تھی، ان کی طرف سے بھی پیغام آیا ہے کہ وہ ہمارے منتظر ہیں، جلد اس حوالہ سے میں اجلاس بلائوں گا۔

پچھلی پوسٹ

ملک میں امن اور بھائی چارے کے پیغام کو بڑھانے کیلئے صوفی شاعروں کے پیغام کو عام کرنا ہوگا، ڈاکٹر اسحاق سمیجو

اگلی پوسٹ

بھارت میں کمبھ میلے میں مسلمان دکانداروں کی شرکت پر پابندی عائد

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
بھارت میں کمبھ میلے میں مسلمان دکانداروں کی شرکت پر پابندی عائد

بھارت میں کمبھ میلے میں مسلمان دکانداروں کی شرکت پر پابندی عائد

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper