• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور وکیل اسلامک یونیورسٹی ریحان الدین گولڑہ میں تلخ کلامی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
ستمبر 20, 2024
in پاکستان
0
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور وکیل اسلامک یونیورسٹی ریحان الدین گولڑہ میں تلخ کلامی
0
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر )سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور وکیل اسلامک یونیورسٹی ریحان الدین گولڑہ میں تلخ کلامی ہوگئی۔سپریم کورٹ میں پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کے معاملے پر سماعت ہوئی، ریکٹر اسلامی یونیورسٹی ثمینہ ملک وہیل چیئر پر عدالت میں پیش ہوئیں۔دوران سماعت وکیل اسلامک یونیورسٹی نے کہا کہ چیف جسٹس نے الزام لگایا تھا کہ میڈیکل سرٹیفکیٹ جعلی ہے، ڈاکٹر ثمینہ کی حالت دیکھ لیں میڈیکل سرٹیفکیٹ کیسے جعلی ہے؟اس پر چیف جسٹس نے وکیل کو مخاطب کرکے کہا کہ میڈیکل سرٹیفکیٹ اور دوسری دستاویز میں نام مختلف ہوں گے تو شک ہی ہوگا، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کہتا ہے کہ ثمینہ ملک کو جب بھی میٹنگ کا کہیں تو یہ بیماری کا بہانہ بنالیتی ہیں۔اس پر وکیل نے کہا کہ صرف ایک میٹنگ میں شرکت نہیں کی، دیگر میں آن لائن شرکت کی تھی اس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کیا ایچ ای سی کا دفتر کسی دوسرے شہر میں ہے جو آن لائن شرکت کرتی تھیں؟ یونیورسٹی میں کتنی آسامیاں خالی ہیں اس کا جواب دیں۔اس پر وکیل ریحان الدین گولڑہ نے کہا کہ آپ نے یونیورسٹی بورڈ اجلاس میں بطور رکن بھی یہ سوال پوچھا تھا، وہاں بھی جواب دیا تھا آج عدالت میں بھی وہی جواب دے دیتا ہوں۔اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم خاموش ہیں، اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ بدتمیزی کریں، وکیل ریحان گولڑہ کو روسٹرم سے ہٹایا جائے۔اس موقع پر سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے وکیل ریحان گولڑہ کو روسٹرم سے ہٹا دیا۔چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ ڈاکٹر ثمینہ میڈیا کے قریب کیا کر رہی ہیں، انہیں یہاں بلائیں؟جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ثمینہ ملک سے سوال کیا کہ آپ اجلاسوں میں شرکت کیوں نہیں کرتیں؟ ریکٹر اسلامی یونیورسٹی نے کہا کہ میں دوائی کے اثر میں ہوں، کچھ وقت دیں، سوالات کے جواب دے دوں گی۔اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ نے ڈرامہ کرنا ہے تو یہاں سے چلی جائیں۔اس پر وکیل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر اعتراض کیا اور کہا کہ آپ نے بطور بورڈ رکن اجلاس میں یہ سارے سوالات پوچھے تھے آپ بورڈ کے رکن بھی ہیں اس لیے مناسب ہوگا یہ کیس نہ سنیں۔چیف جسٹس نے جواب دیا کہ قانون کے مطابق چیف جسٹس یا اس کا نمائندہ کئی جامعات کے بورڈ کا رکن ہوتا ہے، جب معلومات نہ دینی ہوں تو اعتراض کر دیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے کسی اہلخانہ کی ڈگری کا کوئی مسئلہ ہوتا تو اعتراض بجا ہوتا، آپ نے کرائے کے جو لوگ رکھے ہیں پروپیگنڈا کےلیے، آج اس کو بھی دیکھیں گے۔چیف جسٹس کمرہ عدالت سے ثمینہ ملک کی روانگی کے ساتھ ہی صحافیوں کے بھی باہر جانے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ تین چار کرائے کے صحافی جا کر گالیاں دینا شروع کر دیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ گالم کلوچ کرو تو سب ٹھیک ہے، سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، میں نے صرف ایک سوموٹو نوٹس لیا تھا، وہ بھی کسی کے کہنے پر لیا تھا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیا ہم پھر توہین عدالت کا نوٹس لے کر جیل بھیجنا شروع کر دیں؟ پوچھتا ہوں پورے پاکستان میں ایک ہی خاتون ملی ہے جو ہر وقت بیمار رہتی ہے؟انہوں نے کہا کہ لوگوں کو میڈیا پر ہائر کرکے گالم کلوچ شروع کر دی جائےگی، باہر کے ممالک بھی اسلامک یونیورسٹی کے ٹرسٹیز ہیں، اگر ریکٹر بیمار ہیں کام نہیں کر سکتیں تو عہدہ چھوڑ دیں۔

پچھلی پوسٹ

پالیسی ہولڈرزکا تحفظ یقینی بنایاجائے،ڈاکٹرعشرت اورممتازعلی شاہ میں اتفاق

اگلی پوسٹ

اسپاٹیفائی نے پاکستان کے عظیم گلوکاروں اور ان کا لازوال میوزک اجاگر کرنے کیلئے آئیکون پاکستان پروگرام متعارف کرادیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
اسپاٹیفائی نے پاکستان کے عظیم گلوکاروں اور ان کا لازوال میوزک اجاگر کرنے کیلئے آئیکون پاکستان پروگرام متعارف کرادیا

اسپاٹیفائی نے پاکستان کے عظیم گلوکاروں اور ان کا لازوال میوزک اجاگر کرنے کیلئے آئیکون پاکستان پروگرام متعارف کرادیا

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper