• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

جان جوکھوں میں ڈال کر انسانی جانیں بچانا بہادری ہے ، محب اللہ پر پوری قوم کو فخر ہے،وزیراعظم شہبازشریف

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
ستمبر 4, 2024
in پاکستان
0
جان جوکھوں میں ڈال کر انسانی جانیں بچانا بہادری ہے ، محب اللہ پر پوری قوم کو فخر ہے،وزیراعظم شہبازشریف
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں جان جوکھوں میں ڈال کر انسانی جانیں بچانا بہادری ہے، اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے ایکسکویٹر ڈرائیور محب اللہ پر پوری قوم کو فخر ہے۔بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے ایکسکویٹر ڈرائیور محب اللہ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے محب اللہ کو 25 لاکھ روپے انعام دیا اور ان کےبچوں کے لئے مفت تعلیم اور دیگر سہولیات کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے وزیراعظم ہائوس آمد پر محب اللہ کو خوش آمدید کہا ۔وزیرِ اعظم نے محب اللہ کے انسانی جانوں کو بچانے کے جذبے کو سراہا۔ ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ تجارت جام کمال خان، وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ، چیئر مین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، وزیرِ اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم اور متعلقہ اعلی ٰحکام موجود تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔ آپ کے انسانیت سے محبت کے جذبے کی دل سے قدر کرتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہاکہ آپ قوم کے ہیرو ہیں، آپ نے ہمت سے کام لے کر قیمتی انسانی جانیں بچائیں۔ ایسے مشکل حالات میں اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر انسانی جانوں کو بچانا بہادری کا کام ہے۔ وزیراعظم نے محب اللہ کی بہادری کے اعتراف میں انہیں حکومت کی جانب سے 25 لاکھ روپے انعام بھی دیا۔ وزیرِ اعظم نے محب اللہ کے بچوں کیلئے یونیورسٹی تک کی تعلیم مفت اور ان کے خاندان کو صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر محب اللہ نے وزیراعظم سے گفتگوکرتےہوئے کہاکہ آپ سے ملاقات میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔ لوگوں کی جانیں بچاتے وقت قطعاً نہیں سوچا تھا کہ یہ بات پورے ملک میں مشہور ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم اور حکومت کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس اقدام کو سراہا اور میرے لئے قیمتی وقت نکالا۔ وزیرِ اعظم ہاؤس میں وزیرِ اعظم کی جانب سے عزت افزائی پر تہہ دل سےان کا شکر گزار ہوں۔

پچھلی پوسٹ

نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات ،مشترکہ دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال

اگلی پوسٹ

وزیر اعلی مریم نواز کا سعودی شہزادی لطیفہ بنت عبد العزیز السعود کے انتقال پر اظہار تعزیت

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیر اعلی مریم نواز کا سعودی شہزادی لطیفہ بنت عبد العزیز السعود کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیر اعلی مریم نواز کا سعودی شہزادی لطیفہ بنت عبد العزیز السعود کے انتقال پر اظہار تعزیت

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper