• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

خیبر پختونخوا، راولپنڈی، ملتان، لاہور اور کراچی میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی مختلف حادثات اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق ،14 سے زائد زخمی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 10, 2022
in پاکستان
0
خیبر پختونخوا، راولپنڈی، ملتان، لاہور اور کراچی میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی مختلف حادثات اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق ،14 سے زائد زخمی
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد/ کراچی (نمائندہ خصوصی/نمائندگان)خیبر پختون خوا، راولپنڈی، ملتان، لاہور اور کراچی میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف حادثات اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق ،14 سے زائد زخمی ہوگئے۔خیبر پختون خوا کے ضلع صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے مفرق خان نامی شخص کی ماں اور بیوی سمیت 3 بچے دب گئے، بیوی اور ایک بیٹی موقع پر جاں بحق جبکہ دو بیٹے اور ماں شدید زخمی ہوگئی۔ریسکیو 1122 ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں، امدادی سرگرمیوں کے دوران ملبے میں دبے جاں بحق اور زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔ میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر صوابی ہسپتال منتقل کر دیا۔زخمیوں میں مفرق خان کی ماں اور دو بیٹے ایان (عمر) 8 سال، صفیان عمر (1) سال شدید زخمی جبکہ مفرق خان کی بیوی اور 6 سالہ بیٹی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاﺅن میں کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، دکان میں کام کے دوران بجلی کی تار سے کرنٹ لگا جس کے باعث نوجوان موقع پر دم توڑ گیا، جس کی شناخت 25 سالہ عبدالخالق ولد عبدالماجد کے نام سے ہوئی ہے۔دوسری جانب بدین میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔راولپنڈی میں جھنگی سیداں کے علاقے میں بارش سے بوسیدہ کمرے کی چھت گرگئی، جس کے ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے کو بچالیا گیا۔شجاع آباد میں فوجی گراونڈ کے قریب گھر کی بوسیدہ دیوار گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا گیا جبکہ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔لاہور میں بھاٹی گیٹ میں شیش محل گھاٹی کے قریب کمرے کی چھت گرگئی، جس سے دو افراد ملبے تلے دب گئے، جنہیں فوری امدادی کارروائی کرکے زندہ نکال کر طبی امداد کے لئے میو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

زخمی ہونے والوں میں ایک مرد اور خاتون شامل ہیں، جن کی شناخت 64 سالہ غزالہ اور 30 سالہ عمر کے نام سے ہوئی ہے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں شدید بارشوں کے بعد برساتی نالے میں طغیانی آنے سے 4 افراد پھنس گئے، جنہیں ہیلی کاپٹر کی مدد سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

پچھلی پوسٹ

آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات ٹھیک چل رہے ہیں معاہدہ جلد ہوگا‘ احسن اقبال :ناروا رویہ اپنانے والی فیملی کے خلاف کسی قسم کی قانونی چارہ جوئی نہ کرنے کا اعلان ‘

اگلی پوسٹ

پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آنے لگی، پاکستانی سفیر کی امریکی صدر سے ملاقات

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آنے لگی، پاکستانی سفیر کی امریکی صدر سے ملاقات

پاک امریکہ تعلقات میں بہتری آنے لگی، پاکستانی سفیر کی امریکی صدر سے ملاقات

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper