• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

10 لاکھ طلباء کو ٹیبلٹس اور سمارٹ فونز دیں گے، ہواوے کے تعاون سے 3 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت، ایک ہزار زرعی گریجویٹس کو سکالرشپ پر چین بھیجا جائے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف

آج ہم نوجوانوں کا عالمی دن منا رہے ہیں، یوم آزادی کی بھی آمد آمد ہے، اﷲ تعالیٰ نے عوام کی خدمت کا موقع دیا، اپنے لیڈر نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کی، ماضی میں صوبہ پنجاب کے نوجوانوں کی خدمت کی، اب پورے پاکستان کے نوجوانوں کا خادم بن کر خدمت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی ملک کی قسمت بدل سکتے ہیں، ان نوجوانوں کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے، مصنوعی ذہانت دنیا میں سب سے جدید تعلیم کا ہتھیار ہے، چین دنیا کا دوسرا بڑا ترقی یافتہ ملک ہے

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اگست 12, 2024
in پاکستان
0
10 لاکھ طلباء کو ٹیبلٹس اور سمارٹ فونز دیں گے، ہواوے کے تعاون سے 3 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت، ایک ہزار زرعی گریجویٹس کو سکالرشپ پر چین بھیجا جائے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو وسائل مہیا کرنے سے ملکی ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندۂ تعبیر ہو گا، 10 لاکھ طلباء کو ٹیبلٹس اور سمارٹ فونز دیں گے، ہواوے کے تعاون سے 3 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت دی جائے گی، ایک ہزار زرعی گریجویٹس کو سکالرشپ پر چین بھیجا جائے گا، پاکستان کی اقتصادی بحالی اور ترقی و خوشحالی کے منصوبے کا جلد اعلان کروں گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو عالمی یوم نوجوانان کے موقع پر پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے دولت مشترکہ ایشیاء یوتھ الائنس کے سیکرٹریٹ، ڈیجیٹل لرننگ پورٹل، گرین یوتھ موومنٹ، اے آئی فار یوتھ اور قومی رضاکار کور کے اجراء کا بھی افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم نوجوانوں کا عالمی دن منا رہے ہیں، یوم آزادی کی بھی آمد آمد ہے، اﷲ تعالیٰ نے عوام کی خدمت کا موقع دیا، اپنے لیڈر نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کی، ماضی میں صوبہ پنجاب کے نوجوانوں کی خدمت کی، اب پورے پاکستان کے نوجوانوں کا خادم بن کر خدمت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی ملک کی قسمت بدل سکتے ہیں، ان نوجوانوں کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے، مصنوعی ذہانت دنیا میں سب سے جدید تعلیم کا ہتھیار ہے، چین دنیا کا دوسرا بڑا ترقی یافتہ ملک ہے، انہوں نے جدید علوم کے ذریعے ملک میں انقلاب برپا کیا، اگر ہم اسی راستے پر نوجوان نسل کو وسائل فراہم کریں تو ملک میں نوجوان نسل خوشحالی کا ایسا انقلاب لائے گی جس سے یوم آزادی کے تقاضے پورے ہوں گے، ہمارے اسلاف نے پاکستان کیلئے عظیم قربانیاں دیں، قائداعظم محمد علی جناح کی عظیم لیڈرشپ میں اس خواب کی تعبیر ملی اور اب ان نوجوانوں نے اس کی تکمیل کرنی ہے، نوجوانوں کو ہر ممکن وسائل فراہم کریں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ دانش سکولوں میں پسماندہ علاقوں کے بچوں نے تعلیم حاصل کی، پاکستان کے پاس وسائل کی کوئی کمی نہیں، 77 سال میں قرضوں کے پہاڑ بن گئے، امیر اور غریب کی زندگیوں میں بڑا فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے مصمم ارادے اور محنت سے آگے بڑھنا ہو گا، یہ نوجوان وسائل ملنے پر ملک کو عظیم بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے 10 لاکھ طالب علموں کو میرٹ اور شفافیت پر مفت سمارٹ فون دیئے جائیں گے اور اس کے علاوہ لیپ ٹاپ بھی دیئے جائیں گے، صوبے بھی نوجوانوں کیلئے پروگرام چلا رہے ہیں، ایک ہزار زرعی گریجویٹس کو اعلیٰ تعلیم کیلئے چین بھیجا جائے گا، ان کا جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کرنا ملکی ترقی کیلئے مددگار ہو گا، ہواوے کے ساتھ مل کر 3 لاکھ بچوں کو آئی ٹی کی تربیت دی جائے گی، ایس ایم ایز کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے، آسان شرائط پر قرضے دیئے جائیں گے، پاکستان کی اقتصادی بحالی اور ترقی و خوشحالی کے منصوبے کا جلد اعلان کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی سے سبق حاصل کرکے آگے بڑھنا ہے اور ملک کی تقدید بدلنا ہے، ہماری محنت کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے، ارشد ندیم نے پاکستان کا نام بلند کیا، 40 سال بعد پاکستان کو سونے کا تمغہ ملا، مایوسی کو پسپشت ڈال کر روشنیوں کی طرف جانا ہے، شبانہ روز محنت سے پاکستان عظیم بنے گا۔ تقریب کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف آن لائن رجسٹریشن کرا کر قومی رضاکار کور کے رکن بن گئے، وزیراعظم کو قومی رضاکار کور کا بیج بھی لگایا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے قومی رضاکار کور کیلئے لوگو ڈایزئن کرنے والی اقصیٰ کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیراعظم نے بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں میں یوتھ ایوارڈز بھی تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ آج نوجوانوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، پاکستان عظیم قربانیوں کے نتیجہ میں معرض وجود میں آیا، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، دنیا کے بہت سے ملک ہم سے پیچھے تھے اب آگے نکل گئے، ان ملکوں نے ترقی کی جہاں سیاسی استحکام رہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم محنتی، ذہین اور ایماندار ہے، ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، نوجوانوں کو ارشد ندیم کی زندگی سے سبق سیکھنا چاہئے، ارشد ندیم نے اپنی غربت کو پائوں کی زنجیر نہیں بننے دیا، نوجوانوں سے کہوں گا کہ جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں۔ چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ آج تجدید عہد اور عزم کا دن ہے، آج کا دن نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم دینے کا دن ہے، نوجوان ملکی ترقی میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں، پاکستان اور نوجوانوں کا راستہ روکنے کی کوششیں ہوتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے اہم فیصلے کئے، وزیراعظم پنجاب کے بعد ملک بھر کے نوجوانوں کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ہمارا عزم پاکستان کو مستحکم اور خوشحال بنانے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل کی جدید ترین تربیت دیں گے اور ان میں لیپ ٹاپ تقسیم کر رہے ہیں، شہباز شریف ہمارے رول ماڈل ہیں، وہ دن رات ملک کیلئے کام کرتے ہیں، میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہے ہیں۔ اس موقع پر قومی ہاکی ٹیم کے کپتان شکیل بٹ اور دانش سکول سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباء نے وزیراعظم کے وژن کو سراہا۔

پچھلی پوسٹ

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کوہ پیما مراد سدپارہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

اگلی پوسٹ

آنے والے دنوں میں بانی تحریک انصاف زمین پر لیٹ جائیں گے سینیٹر فیصل واوڈا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
آنے والے دنوں میں بانی تحریک انصاف زمین پر لیٹ جائیں گے سینیٹر فیصل واوڈا

آنے والے دنوں میں بانی تحریک انصاف زمین پر لیٹ جائیں گے سینیٹر فیصل واوڈا

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper