• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کرسچن میریج ترمیمی ایکٹ 2024 پر دستخط کردیئے،

صدرکا اقلیتوں کے لئے ملازمتوں کے کوٹے میں مزید اضافہ کرنے پر زور، مسیحیوں کیلئے شادی کی عمر 18 سال کردی گئی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 23, 2024
in پاکستان
0
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کرسچن میریج ترمیمی ایکٹ 2024 پر دستخط کردیئے،

President Asif Ali Zardari is signing the Christian Marriage (Amendment) Act 2024 into law in a special ceremony held at Aiwan-e-Sadr, Islamabad on July 23, 2024.

0
SHARES
36
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی )صدر مملکت آصف علی زرداری نے کرسچن میرج (ترمیمی) ایکٹ 2024 پر منگل کو یہاں ایوان صدر میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران دستخط کردیئے، ایکٹ کے تحت مسیحی مردوں اور عورتوں کی شادی کی عمر 18 سال کردی گئی ہے۔ ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے تمام سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لئے ملازمت کے کوٹہ میں مزید اضافہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں حکومت کو خط لکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اقلیتیں ملک کے مساوی شہری ہیں اور انہیں یکساں حقوق حاصل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو بعض الگ تھلگ

واقعات سے مایوس نہیں ہونا چاہئے اور یہ کہ ان کی وطن پر اتنی ہی ملکیت ہے جتنی کسی اور کی ہے۔ صدر مملکت نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت ایکٹ کی منظوری دی، کرسچن میرج (ترمیمی) ایکٹ 2024 کے تحت 1872 کے کرسچن میرج ایکٹ کے سیکشن 60 میں ترمیم کی گئی ہے، ترامیم سے پہلے شادی کرنے کا ارادہ رکھنے والے مسیحی مردوں اور عورتوں کی عمریں بالترتیب 16 اور 13 سال سے زیادہ ہونی چاہئے تھیں۔ تقریب میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین، سیکرٹری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ذوالفقار حیدر، مسیحی برادری کے ارکان اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر بشپ ابراہم ڈینیل نے کہا کہ مرد اور خواتین کے لئے شادی کی عمر بڑھانا مسیحی برادری کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ انہوں نے خصوصی تقریب کے دوران ایکٹ پر دستخط کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے گزشتہ دور حکومت میں سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لیے 5 فیصد کوٹہ مختص کرنے، سینیٹ میں اقلیتوں کے لئے خصوصی نشستیں مختص کرنے کے ساتھ ساتھ 11 اگست کو پاکستان میں اقلیتوں کے دن کے طور پر منانے کے اعلان پر بھی صدر مملکت آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا۔ سیکرٹری وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ذوالفقار حیدر نے کہا کہ حکومت پاکستان کے آئین اور ملک کے بانیوں کے وژن اور اقدار کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔

پچھلی پوسٹ

مودی کے بھارت میں تعلیم شعبہ بھی ہندو انتہاپسندی کا شکار

اگلی پوسٹ

ملک کو ڈیجیٹل اور فزیکل دہشت گردی کاسامنا ہے،کالعدم ٹی ٹی پی پاکستانی چیک پوسٹس پر حملے کر رہی ہے ، صدر ایکس سروس مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
ملک کو ڈیجیٹل اور فزیکل دہشت گردی کاسامنا ہے،کالعدم ٹی ٹی پی پاکستانی چیک پوسٹس پر حملے کر رہی ہے ، صدر ایکس سروس مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم

ملک کو ڈیجیٹل اور فزیکل دہشت گردی کاسامنا ہے،کالعدم ٹی ٹی پی پاکستانی چیک پوسٹس پر حملے کر رہی ہے ، صدر ایکس سروس مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القیوم

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper