اسلام آباد۔(مانیٹرنگ ڈیسک )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے صدر کے پاکستان کے سرکاری دورے کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منگل کو یہاں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔دفتر
ategoryخارجہ کے مطابق اجلاس میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اجلاس میں تجارت، منصوبہ بندی و ترقی، نجکاری اور مواصلات اور بجلی کے وزراءکے علاوہ پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف اور وزارت دفاع کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

