• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

مون سون سیزن سے قبل برساتی نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرلیا جائے گا،میئر کراچی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 15, 2024
in پاکستان
0
مون سون سیزن سے قبل برساتی نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرلیا جائے گا،میئر کراچی
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی۔ (نمائندہ خصوصی )میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ برساتی نالوں کی صفائی کا آغاز کردیا گیا ہے، مون سون سیزن سے قبل ان نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرلیا جائے گا، چوکنگ پوائنٹس کی نشاندہی کرلی گئی ہے، کراچی کے 46 بڑے نالوں کی صفائی کا کام بیک وقت شروع کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز مختلف برساتی نالوں کے دورے کے موقع پر کی، میونسپل کمشنر افضل زیدی اور متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔میئر کراچی نے منظور کالونی، قیوم آباد، ماڑی پور، سخی حسن، پاپوش نگر، پہاڑ گنج، کے ڈی اے چورنگی اور دیگر علاقوں کے برساتی نالوں کا دورہ کیا اور ان کی صفائی ستھرائی سے متعلق ہدایات بھی جاری کیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ 46 بڑے نالوں کے علاوہ 500 ایسے چھوٹے نالے ہیں جن کی صفائی سے علاقوں میں برساتی پانی کھڑا نہیں ہوگا، خصوصاً مضافاتی علاقے کے عوام تکالیف کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ مون سون سیزن میں شہریوں کو کم سے کم تکالیف کا سامنا کرنا پڑے اور برساتی پانی کی نکاسی کا عمل بھی تیزی سے مکمل ہو، مین شاہراہوں سے برساتی پانی کوفوری صاف کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔انہوں نے کہا کہ برسات کے دوران متعلقہ افسران اور عملہ سڑکوں پر نظر آنا چاہئے اور میں خود بھی برسات کے دوران کاموں کی نگرانی کروں گا۔ میئر کراچی نے کہا کہ مون سون سیزن میں مشینری، پمپس اور گاڑیاں ایسے مقامات پر کھڑی کی جائیں گی جہاں فوری پانی کی نکاسی کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر موسلادھار بارش ہوتی ہے اور مسلسل جاری رہتی ہے تو پانی کی نکاسی میں کچھ وقت ضرور لگتا ہے لیکن کے ایم سی کا عملہ فوری کارروائی شروع کرے گا۔ میئر کراچی نے سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز کو ہدایت کی کہ بارشوں کے دوران تین شفٹوں میں عملہ کام کرے گا اور میونسپل سروسز کے دفاتر، ورکشاپس چوبیس گھنٹے کھلے رکھے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ان چوکنگ پوائنٹس کی نشاندہی ہوتی رہی ہے جن کی صفائی قبل از وقت ضروری ہے اور اس سال بھی ان تمام چوکنگ پوائنٹس کی نشاندہی کرلی گئی ہے جنہیں صاف رکھنے کی ضرورت ہے۔ میئر کراچی نے کہا کہ گزشتہ سال بھی کے ایم سی کے عملے نے بارش کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور میں توقع رکھتا ہوں کہ اس سال بھی محنت اور لگن کے ساتھ کام کریں گے۔

 

پچھلی پوسٹ

مودی سرکا کے انتخابات میں اکثریت کے حصول میں ناکامی پر اوچھے ہتھکنڈے

اگلی پوسٹ

لاڑکانہ پینٹ اینڈ ہارڈ ویئر ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس. صدر محمد عاشق پٹھان کی زیر صدارت انعقاد

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
لاڑکانہ پینٹ اینڈ ہارڈ ویئر ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس. صدر محمد عاشق پٹھان کی   زیر صدارت انعقاد

لاڑکانہ پینٹ اینڈ ہارڈ ویئر ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس. صدر محمد عاشق پٹھان کی زیر صدارت انعقاد

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper