• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

عافیہ کو بائبل کی تلاوت پر مجبور اور الیکٹرک شاک لگائے جا رہے ہیں: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

کراچی پہنچنے پر سپورٹرز نے پرتپاک استقبال کیا، ڈاکٹر عافیہ کا بھی استقبال کرنے کی خواہش ہے۔ارباب اختیار عافیہ کے مذہبی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنسی و جسمانی تشدد کا فوری نوٹس لیں: ترجمان عافیہ موومنٹ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 13, 2024
in پاکستان
0
عافیہ کو بائبل کی تلاوت پر مجبور اور الیکٹرک شاک لگائے جا رہے ہیں: ڈاکٹر فوزیہ صدیقی
0
SHARES
18
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی (نمائندہ خصوصی) گلوبل عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن اور قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اپنی بہن سے امریکی جیل ایف ایم سی کارسویل میں 2 ملاقاتوں کے بعد کراچی واپس پہنچ گئیں۔ کراچی ایئرپورٹ پر پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور، مرکزی رہنما عرفان سید، پاسبان کراچی کے رہنما سردار ذوالفقار، سجاول مروت، نرگس خان، جے یو آئی ف ملیر کے ترجمان شیرو بنگشّ، مزدور رہنما عارف خان روہیلہ، سماجی رہنما احسان خان اور ڈاکٹر عافیہ کے سپورٹرز نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا پرتپاک استقبال کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ ہم اس دن کے منتظر ہیں جب ڈاکٹر عافیہ کا بھی کراچی ایئرپورٹ پر اسی طرح استقبال کرنے آئیں۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ اس مرتبہ بھی ملاقات کے دوران شیشہ کی موٹی دیوار حائل تھی اسلئے چھوٹی بہن کے سر پر دست شفقت رکھنے اور اسے گلے لگانے کی خواہش دل میں ہی رہ گئی۔ پہلے روز ملاقات دو گھنٹے انتظار کے بعد جبکہ دوسرے روز ملاقات کے بعد جیل حکام عافیہ کو تو لے گئے مگر مجھے شیشے کےدوسری طرف کمرے میں ایک گھنٹے سے زائد بند رکھا گیا۔ اس دوران میں دروازہ پیٹتی اور چلاتی رہ گئی کیونکہ جیل حکام نے موبائل فون مجھ سے پہلے ہی لے لیا گیا تھا۔ ایک گھنٹہ سے زائد وقت گزرنے کے بعد جب میں جیل سے باہر نہیں آئی تو وکیل کلائیو اسمتھ کو تشویش ہوئی اور انہوں نے جیل حکام سے رابطہ کیا تو کمرہ کھول کر مجھے نکالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ شیشے کو اچھی طرح سے صاف کیا گیا تھا اس لیے میں عافیہ کو اچھی طرح سے دیکھ سکی۔ اس کی صحت پہلے سے زیادہ خراب تھی۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ کو الیکٹرک شاک کی سزا دی جا رہی ہے اور اسے جب ملاقاتی کمرے میں لایا گیا تو پہلے اسے بائبل کی تلاوت پر مجبور کیا گیا۔ ڈاکٹر فوزیہ نے سخت گرمی میں رات کے تین بجے ایئرپورٹ آنے پر تمام رہنماؤں، اپنے سپورٹرز اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔ عافیہ موومنٹ کے ترجمان محمد ایوب نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کلائیو اسٹفورڈ اسمتھ انکشاف کر چکے ہیں کہ پندرہ روز قبل ایف ایم سی کارسویل جیل میں ڈاکٹر عافیہ کی ایک مرتبہ پھر عصمت دری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائبل عیسائی برادری کی مقدس کتاب ہے جس کا مسلمان احترام کرتے ہیں مگر ڈاکٹر عافیہ جو کہ اسلام کی پیروکار ہیں انہیں زبردستی بائبل پڑھنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائبل پڑھنے پر مجبور کرنا، الیکٹرک شاک دینا اور عصمت دری کرنا کھلم کھلا انسانی اور مذہبی حقوق کی خلاف ورزی ہے جس کا ارباب اختیار فوری نوٹس لیں اور ڈاکٹر عافیہ کو تحفظ فراہم کریں۔

پچھلی پوسٹ

وفاقی بجٹ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ہیلتھ انشورنس کا اعلان ، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی صحافی برادری کو مبارکباد

اگلی پوسٹ

پاکستان جلد ایک ارب ڈالر مالیت کے بانڈز جاری کرے گا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستان جلد ایک ارب ڈالر مالیت کے بانڈز جاری کرے گا

پاکستان جلد ایک ارب ڈالر مالیت کے بانڈز جاری کرے گا

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper