• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے،سی ٹی ڈی فورس کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے،وفاقی وزیرداخلہ کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 8, 2024
in پاکستان
0
پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے،سی ٹی ڈی فورس کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے،وفاقی وزیرداخلہ کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نیویارک۔(مانیٹرنگ ڈیسک ):وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے،سی ٹی ڈی فورس کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے،پاکستان کی پولیس میں خواتین افسران کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر آمد پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے ان کا خیر مقدم کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش سے اہم ملاقات کی۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور،اقوام متحدہ میں امن مشنز اور دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے مشترکہ اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے اقوام متحدہ امن مشنز کے لئے پاکستان کے مشن کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کیا۔ پاکستان کے پولیس افسران کی کئی سال بعد یو این امن مشنز میں تعیناتی کے حوالے سے اہم پیش رفت کے تحت وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ذاتی کاوشوں سے گزشتہ کئی سال سے پاکستانی پولیس افسران کی یو این امن مشنز میں تعیناتی کا رکا ہوا سلسلہ دوبارہ بحال ہو گا اور جلد ہی 128 پاکستانی پولیس افسران یو این جا سکیں گے۔ملاقات میں اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی فورس کے یونٹ کے قیام کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو سی ٹی ڈی یونٹ کے حوالے سے پاکستان کے تجربے ، مہارت اور پروفیشنل اپروچ سے آگاہ کیا۔ انہوں نے یو این سی ٹی ڈی فورس کے یونٹ کے لئے پاکستان کی جانب سے معاونت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی فورس کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔ محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستانی پولیس میں خواتین افسران کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے محسن نقوی کے دور وزارت اعلی میں پنجاب پولیس میں میثاق سنٹرز ، تحفظ سنٹرز کے قیام سمیت دیگر اصلاحات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انتونیو گوتریش نےکہا کہ پولیس میں خواتین افسران کا آنا خوش آئند ہے،خواتین افسران بہتر پولیسنگ کرتی ہیں، خواتین پولیس افسران کو بھی یقینا زیر غور لایا جائے گا۔ وفاقی وزیرداخلہ نے 2022 کے بدترین سیلاب کے دوران پاکستان کا دورہ کرنے اور متاثرین سے اظہار یکجہتی پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لئے مدد کی اپیل پر پاکستانی قوم آپ کی ممنون ہے۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ دنیا میں امن کے قیام کے لئے اقوام متحدہ خصوصا آپ کی کاوشوں کی قدر کرتے ہیں،آپ نے ہر موقع پر امن اور دکھی انسانیت کے لیے آواز بلند کی ہے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور اقوام متحدہ کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔

پچھلی پوسٹ

کراچی پریس کلب صحافیوں سمیت معاشرے میں ظلم کے خلاف آواز ہے۔راجہ فاضل حسین تبسم

اگلی پوسٹ

جوڑ میلے میں شرکت کے لیے بھارت سے سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
جوڑ میلے میں شرکت کے لیے بھارت سے سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

جوڑ میلے میں شرکت کے لیے بھارت سے سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper