• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

نجکاری کمیشن بورڈ کا پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نجکاری کے لیے دلچسپی رکھنے والی 6 کمپنیوں /کنسورشیمز کو پری کوالیفائی کرنے کا فیصلہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 3, 2024
in پاکستان
0
نجکاری کمیشن بورڈ کا پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی نجکاری کے لیے دلچسپی رکھنے والی 6 کمپنیوں /کنسورشیمز کو پری کوالیفائی کرنے کا فیصلہ
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی )نجکاری کمیشن بورڈ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری کے لیے دلچسپی رکھنے والی چھ کمپنیوں /کنسورشیمز کو پری کوالیفائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ پیر کو یہاں نجکاری کمیشن بورڈ کے 219 ویں اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وزیر برائے نجکاری/چیئرمین نجکاری کمیشن عبدالعلیم خان نے کی۔ اجلاس میں سکروٹنی/تجزیے کے نتائج کی روشنی میں پری کوالیفکیشن کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری کے لیے آٹھ دلچسپی رکھنے والی کمپنیز/کنسورشیمزکی جانب سے جمع کرائی گئی اہلیت کی دستاویزات پر بورڈ نے تفصیلی غور و خوض کے بعد اور آرایس اوکیو میں طے شدہ تکنیکی، مالیاتی اور دستاویزی ضروریات سمیت معیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے چھ دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں /کنسورشیمز کو پری کوالیفائی کرنے کا فیصلہ کیاجن میں فلائی جناح لمیٹڈ، ایئر بلیو لمیٹڈ، عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ، وائی بی ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی سربراہی میں قائم کنسورشیم (کنسورشیم کے ممبران میں پائنیر سیمنٹ لمیٹڈ، آرٹسٹک ملنرز لمیٹڈ، اے این ایس کیپیٹل پرائیویٹ لمیٹڈ، میٹرو وینچرز پرائیویٹ لمیٹڈ)، پاک ایتھانول کے زیر قیادت کنسورشیم (ایئر سیال ایئر لمیٹڈ، لیبرٹی لمیٹڈ پر مشتمل ہیں) اور بلیو ورلڈ سٹی کے زیر قیادت کنسورشیم (بلیو ورلڈ ایوی ایشن، آئرس کمیونیکیشن لمیٹڈ) پر مشتمل ہیں۔آر ایس او کیو کے تحت کنسورشیم میں نئے اراکین کو پرائیویٹائزیشن کمیشن کی اجازت سے بولی جمع کرانے کی تاریخ سے 15 دن پہلے شامل کیا جا سکتا ہے، بشرطیکہ کنسورشیم اور کنسورشیم کا مجوزہ نیا رکن آر ایس او کیو کی ضروریات کو پورا کرے۔ پری کوالیفائیڈ دلچسپی رکھنے والی پارٹیوں کو بولی لگانے کے عمل کے اگلے مرحلے میں مدعو کیا جائے گا جس میں خریداری کے لئے اچھی طرح سے جائزہ شروع کیا جا سکے گا۔اس سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری کے لیے اظہار دلچسپی کے اشتہارات کے جواب میں جو کہ 2 اور 3 اپریل 2024 کو معروف قومی اور بین الاقوامی اخبارات میں شائع کیا گیا تھا، آٹھ دلچسپی رکھنے والے گروپوں کی جانب سے نجکاری کمیشن کو اہلیت کا بیانیہ آخری تاریخ یعنی 17 مئی 2024 تک موصول ہوا تھا۔

پچھلی پوسٹ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت 5 جون 2024 سے صوبہ بھر میں پلاسٹک کے ایک بار استعمال ہونے والی اشیاء پر پابندی عائد

اگلی پوسٹ

وفاقی وزیرداخلہ کا کوئٹہ میں کول مائن میں دم گھٹنے سے 11 کان کنوں کے جاں بحق ہونے پرافسوس کا اظہار

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وفاقی وزیرداخلہ کا کوئٹہ میں کول مائن میں دم گھٹنے سے 11 کان کنوں کے جاں بحق ہونے پرافسوس کا اظہار

وفاقی وزیرداخلہ کا کوئٹہ میں کول مائن میں دم گھٹنے سے 11 کان کنوں کے جاں بحق ہونے پرافسوس کا اظہار

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper