• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

دنیا مسئلہ کشمیر سے آگاہ اور اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہتی ہے،ڈاکٹر غلام نبی فائی

کشمیری عوام کی تحریک اپنے بنیادی حق کے حصول کیلئے ہے اوورسیز کشمیری و پاکستانی بیرون ممالک میں تحریک آزادی کشمیر کیلئے گرانقدر کردار ادا کررہے ہیں ہم پاکستانی ملت کے شکرگزار ہیں۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 19, 2024
in پاکستان
0
دنیا مسئلہ کشمیر سے آگاہ اور اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہتی ہے،ڈاکٹر غلام نبی فائی
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) ممتاز کشمیری راہنما ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ دنیا مسئلہ کشمیر سے آگاہ اور اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہتی ہے، کشمیری عوام کی تحریک اپنے بنیادی حق کے حصول کیلئے ہے اوورسیز کشمیری و پاکستانی بیرون ممالک میں تحریک آزادی کشمیر کیلئے گرانقدر کردار ادا کررہے ہیں ہم پاکستانی ملت کے شکرگزار ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا استقبالیہ تقریب سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی کنوینر تحریک حریت کشمیر غلام محمد صفی جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے راہنما محمد رفیق ڈار بزنس فورم آزاد کشمیر کے صدر سردار عمران عزیز، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ، صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی، قائم مقام سیکرٹری این پی سی سید عون شیرازی، امجد چوہدری، عابد عباسی سحرش قریشی، خالد گردیزی۔ راجہ بشیر عثمانی نے خطاب کیا ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنی آزادی کیلئے لازوال جدوجہد کے ذریعے بے مثال قربانیاں پیش کی ہیں، دنیا کشمیریوں کی حمایت کررہی ہے آزاد کشمیر و پاکستان کے عوام ہمارے ساتھ ہیں، بیرونی ممالک میں 59 مشنز اور سفارت خانوں اور ان لوگوں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں جودنیا کی پالیسیاں بناتے ہیں اور پالیسیوں پر اثرانداز ہوتے ہیں، سابق امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات میں انہیں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہ کیا، اوباما کشمیر پر اپنا کردار ادا کرنا چاہتے تھے، انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ دنیا مسئلہ کشمیر سے آگاہ نہیں ہے یا کشمیر کے حالات سے بے خبر ہے، دنیا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہتی ہے گو کہ دنیا کے چند ممالک بعض وجوہات کی وجہ سے ہمارا ساتھ نہیں دینا چاہتے تاہم اکثر ممالک ہمارا ساتھ دینا چاہتے ہیں جبکہ امریکہ بھی چاہتا ہے کہ بھارت و پاکستان مسئلہ کشمیر حل کریں، ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا کہ ہم میں سے ہر فرد کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا، ہم آزاد کشمیر و پاکستان حکومت سے درخواست گزار ہیں کہ وہ افریقن ممالک کے لیے وفود تشکیل دیں تاکہ وہ لابنگ کرسکیں، ہمیں امید رکھنی چاہیے کہ ان شاءاللہ کشمیری اپنی منزل حاصل کرکے رہیں گے، مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد پورے عزم و حوصلے سے جاری ہے، مشکلات آتی رہتی ہیں لیکن ہمت حوصلہ نہیں ہارنا چاہیئے، پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی سیاسی اخلاقی سفارتی حمایت جاری رکھی ہے، سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کشمیر پر قومی پالیسی موجود ہے، پاکستان و کشمیر لازم و ملزوم ہیں کشمیر کو پاکستان ایک لمحہ کےلیے بھی نظر انداز نہیں کرسکتا، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیری حق خودارادیت کا مطالبہ کررہے ہیں، بھارت کو حقاہق تسلیم کرنا ہوں گے،تحریک حریت کشمیر کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا کہ کشمیریوں کی منزل بالکل واضح ہے، کشمیری عوام حق خودارادیت سے کم کسی چیز پر راضی نہیں ہوں گے، حق خوداردیت کی تحریک پورے عزم سے جاری ہے اور جاری رہے گی، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے میڈیا کے محاذ پر بہت کام کی ضرورت ہے، مقبوضہ جموں وکشمیر کے حالات کا درست تجزیہ کرنے اور اصل صورتحال سے عالمی دنیا کو آگاہ کرنا وقت کا تقاضاہے۔ صدر نیشنل پریس کلب اظہر جتوئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کی مشکلات کو سمجھتے ہیں، میڈیا کی سطح پر ہم اپنے حصے کا کردار ادا کریں گے اور مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔قائم مقام سکرٹری این پی سی سید عون شیرازی نے استقبالیہ تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر پاکستان کہ شہ رگ ہے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارت حمایت جاری رکھے گا، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں ہے کہ جب کشمیری بھارتی تسلط سے آزاد ہونگے ۔

پچھلی پوسٹ

میر سرفراز بگٹی کا ایران کے سفیر رضا امیری المقدم سے رابطہ، صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے کریش لینڈنگ پر تشویش کا اظہار

اگلی پوسٹ

صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا ہیلی کاپٹر حادثے پر تشویش کا اظہار، ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ عبداللہیان کی سلامتی کے لیے دعا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا ہیلی کاپٹر حادثے پر تشویش کا اظہار، ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ عبداللہیان کی سلامتی کے لیے دعا

صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا ہیلی کاپٹر حادثے پر تشویش کا اظہار، ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ عبداللہیان کی سلامتی کے لیے دعا

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper