• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 3, 2022
in پاکستان
0
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ  پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، ملک میں ویلیو ایڈیشن کے ذریعے سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں، صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ایس ایل ایم ٹائر فیکٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب

کراچی۔ (نمائندہ خصوصی ):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، ملک میں ویلیو ایڈیشن کے ذریعے سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔یہ بات انہوں نے پیر کو کراچی سے تقریباً 80 کلومیٹر دور نوری آباد میں سروس لانگ مارچ(ایس ایل ایم)ٹائر فیکٹری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے بتایا کہ ایس ایل ایم فیکٹری کا قیام چینی اور پاکستانی سرمایہ کاروں کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔صدر مملکت نے خوشی کا اظہار کیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2013-2018 کے دوران ٹائروں کی اسمگلنگ میں اضافہ دیکھا گیا لیکن اب ملک میں ٹائروں کی تیاری سے اسمگلنگ پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے چین کی حکومت اور اس کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ زراعت، آٹو اور دیگر ایسے متعدد شعبے ہیں جہاں ہم چینی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کر سکتے ہیں اور یہ دونوں ممالک اور اس کے عوام کے لیے فائدہ مند ہو گا۔ڈاکٹر عارف علوی نے بتایا کہ ملک میں ویلیو ایڈیشن کے ذریعے سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر نے ملک میں سرمایہ کاری اور تاجر برادری کو سہولتیں فراہم کرکے شاندار کام کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیک ہولڈر کو پالیسی سازی کے عمل میں شامل کئے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ صدر مملکت نے کہا کہ خواتین اور معذور افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں جیسا کہ بینکنگ اور دیگر شعبوں نے کیا ہے۔اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے عارضی ری فنانس اکنامک فیسیلٹی(ٹی آر ایف ای ) متعارف کرائی ہے اور اس اسکیم کے ذریعے بالخصوص چھوٹے کاروبار کو ترجیحی بنیادوں پر قرضے دیے جارہے ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے چھوٹے کاروبار کے لیے کمرشل بینکوں کے ذریعے ترجیحی بنیادوں پر قرضے دیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر سی ای او ایس ایل ایم عثمان سعید نے کہا کہ ایس ایل ایم ملک کی ایکسپورٹ پر مبنی کمپنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے منافع کمایا لیکن اس کا بڑا حصہ ملک میں لوگوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جا رہا ہے۔ سی ای او نے بتایا کہ ہم نے ملک میں غریب لوگوں کی خدمت کے لیے ہسپتال قائم کیے ہیں اور اس کے علاوہ ملک میں دیگر فاؤنڈیشنز کو ہر قسم کی مدد فراہم کی گئی ہے۔

پچھلی پوسٹ

سرزمین پارٹی برطانیہ نے یوم پاکستان اور یوم تاسیس کی پروقار تقریب کا اہتمام

اگلی پوسٹ

عدالت نے سرکاری وکیل کی دلیل کو غیر اطمینان بخش قرار دے دیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
عدالت نے سرکاری وکیل کی دلیل کو غیر اطمینان بخش قرار دے دیا

عدالت نے سرکاری وکیل کی دلیل کو غیر اطمینان بخش قرار دے دیا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper