کراچی( نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے کراچی میں 2 مارچ کو بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیزہواؤں کاسلسلہ کل رات تک جاری رہے گا۔کراچی میں گرد و غبار کے ساتھ سائبیریا کی ہوائیں چلنے لگیں تو لوگوں نے گرم کپڑے پھر نکال لیے۔
تیز ہواؤں کا سسٹم کراچی میں داخل ہوتے ہی کراچی میں جاتی سردی ایک بار پھر لوٹ آئی اور شہر میں ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہے