• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

سرمایہ کاری کیلئے اقدامات کررہے ہیں، تاجر بیرون ملک مارکیٹ کو اپنا ہدف بنائیں، نگراں وزیراعظم

بہترین کامیابی کے موقع پر تقریب میں شرکت میرے لئے باعث مسرت ہے، امید ہے آئندہ کامیاب کمپنیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 60 ہزار کا ہندسہ عبور کرنا تاریخی کامیابی ہے، انوارالحق کاکڑ اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، بجلی چوری روکنے کے حوالے سے سخت اقدامات کئے، ہم نے اس شاندار کامیابی کے تسلسل کو جاری رکھنا ہے، خواہش ہے تاجر برادری جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مزید کامیابیاں سمیٹے گی، خطاب

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
دسمبر 7, 2023
in پاکستان
0
سرمایہ کاری کیلئے اقدامات کررہے ہیں، تاجر بیرون ملک مارکیٹ کو اپنا ہدف بنائیں، نگراں وزیراعظم
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی (نمائندہ خصوصی) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کے لئے خصوصی اقدامات کررہی ہے، تاجر برادری بیرون ملک مارکیٹ کو اپنا ہدف بنائے۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہترین کامیابی کے موقع پر تقریب میں شرکت میرے لئے باعث مسرت ہے، امید ہے آئندہ کامیاب کمپنیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 60 ہزار کا ہندسہ عبور کرنا تاریخی کامیابی ہے، حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے، اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، بجلی چوری روکنے کے حوالے سے سخت اقدامات کئے۔نگران وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے اس شاندار کامیابی کے تسلسل کو جاری رکھنا ہے، خواہش ہے تاجر برادری جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مزید کامیابیاں سمیٹے گی، تاجر برادری اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کی مزید کامیابیوں کے لئے دعاگو ہوں۔انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کو سدھارنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، آپ کی کامیابی پر مجھ سمیت پوری قوم کو فخر ہے، یہ تاریخی کامیابی ملک میں مزید بہتراصلاحات کا پیش خیمہ ہے، بڑی کاروباری کمپنیوں کو فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لینا چاہئے۔نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، جو لوگ ٹیکس نہیں دیتے انہیں ٹیکس نیٹ میں آنا ہوگا، کاروباری افراد بیرون ملک مارکیٹ کو اپنا ہدف بنائیں، ٹیکس محصولات میں اضافہ ہوگا تو اتنا ہی عوام کی سہولیات کی فراہمی میں اضافہ ہوگا۔انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ خواہش ہے ایسے اقدامات کریں جس سے آنے والی حکومت کے لئے آسانیاں ہوں، سمت کی درستگی سے شاندار کامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہیں، ہر شعبے کی اپنی استعداد کار میں اضافے سے مزید کامیابی حاصل ہوسکتی ہے، پاکستان کے شاندارمستقبل کے لئے پر امید ہوں۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے تقریب کے دوران پاکستان کی 25 بہترین کمپنیوں میں ایوارڈز تقسیم کئے۔

پچھلی پوسٹ

قمر باجوہ کےلئے اچھا موقع ہے کہ وہ بتائیں عمران کو کس طرح لایا گیا،جاوید لطیف

اگلی پوسٹ

پیوٹن کو روس کا دوبارہ صدر نہیں بننا چاہیے: امریکی صدر جوبائیڈن

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پیوٹن کو روس کا دوبارہ صدر نہیں بننا چاہیے: امریکی صدر جوبائیڈن

پیوٹن کو روس کا دوبارہ صدر نہیں بننا چاہیے: امریکی صدر جوبائیڈن

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper