• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

حکومت کا پہلی بار اسٹاک مارکیٹ میں بانڈز کی نیلامی کا فیصلہ

صارفین کو بانڈز پر 20 سے 22 فیصد تک منافع ملنے کا امکان‘ بروکرز بھی بانڈز میں خرید و فروخت کرسکیں گے نگراں وزیر اعظم اسٹاک ایکسچینج میں بانڈ کی نیلامی کا افتتاح کریں گے، پاکستانی بینکوں کے بعد تاریخ میں پہلی بار سٹاک مارکیٹ میں بھی بانڈز کی ٹریڈنگ ہوگی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
دسمبر 7, 2023
in پاکستان
0
حکومت کا پہلی بار اسٹاک مارکیٹ میں بانڈز کی نیلامی کا فیصلہ
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی (نمائندہ خصوصی) حکومت نے پہلی بار سٹاک ایکسچینج میں بانڈز کی نیلامی کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس حکومت پاکستان پہلی بار سٹاک ایکسچینج میں بانڈز کی نیلامی کرے گی، حکومت بانڈ پر 20 سے 22 فیصد تک منافع دے سکتی ہے، بروکرز بھی بانڈ میں خرید و فروخت کرسکیں گے، وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اسٹاک ایکسچینج میں بانڈ کی نیلامی کا افتتاح کریں گے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستانی بینکوں کے بعد تاریخ میں پہلی بار اسٹاک مارکیٹ میں بھی بانڈز کی ٹریڈنگ ہوگی، حکومت بانڈز کی نیلامی سے 30 ارب روپے اکھٹے کرے گی، جس کے لیے سٹاک ایکسچینج میں دسمبر سے فروری تک اجارہ سکوک بانڈ جاری ہوں گے، اجارہ سکوک بانڈ کا اجراءایک سال کی مدت کیلئے کیا جائے گا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج سے جاری اعلامیہ سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے سکوک بانڈ کی پہلی نیلامی رواں ماہ 8 دسمبر 2023ءکو کی جائے گی، اس کے بعد دوسری نیلامی آئندہ برس کے اوائل میں 23 جنوری 2024ء کو ہوگی جب کہ تیسری نیلامی کے لیے 20 فروری 2024ء کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ سٹاک مارکیٹ کی کارکردگی انتہائی تسلی بخش ہے، اصلاحات اور آئی ایم ایف کے اطمینان نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے، اس وقت ہماری سٹاک مارکیٹ خطے کی تمام مارکیٹوں سے زیادہ منافع بخش ہے۔ پی وی ایم اے کے چئیرمین اور اسلام آباد چیمبر کے صدر عاطف اکرام شیخ نے ایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کے پیکج اور مثبت جائزہ رپورٹ، مالی نظم و ضبط اور بہترمنافع نے سرمایہ کاروںکے اعتماد میں اضافہ کیا ہے، تاہم معیشت اب بھی مشکل میں ہے اور جی ڈی پی 2.5 فیصد تک رہنے کاامکان ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں بیس سے پچیس ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے فیصلے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، دوست ملک درجنوں شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کرے گا جس سے پیداوار اور روزگار بڑھے گا، دوست ممالک پاکستان کی معیشت میں بہتری کے آثار کے بعدسرمایہ کاری کا فیصلہ کر رہے ہیں۔

پچھلی پوسٹ

تارکین وطن پاکستان کی سلامتی اور معیشت کوبری طرح متاثر کررہے ہیں، آرمی چیف

اگلی پوسٹ

کراچی: عائشہ منزل پر فرنیچرکی دکانوں میں آگ لگ گئی، 5 افراد جاں بحق

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
کراچی: عائشہ منزل پر فرنیچرکی دکانوں میں آگ لگ گئی، 5 افراد جاں بحق

کراچی: عائشہ منزل پر فرنیچرکی دکانوں میں آگ لگ گئی، 5 افراد جاں بحق

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper