اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے7 لاکھ سے زیادہ نان فائلرز کو نوٹس جاری کر دیے۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو نوٹس آئی ایم ایف کی رہنمائی کے بعد جاری کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق نان فائلرز کو نوٹس بینکوں اور بجلی کے بلوں کے مطابق جانچ کرکے بھجوائے گئے ہیں، ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پرگوشوارے جمع کرائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹس کے بعد ٹیکس جمع نہ کرانے والوں کی موبائل فون سم بلاک کی جائےگی، دوسرے مرحلے میں ٹیکس نادہندگان کے بجلی کے کنکشن منقطع کر دیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے اس سال10 لاکھ سے زائد نئے افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ہدف رکھا ہے۔
