• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

کراچی غریب پرور ہی نہیں ادب پرور شہر بھی ہے۔محمود شام

افسانہ نویسوں نے ہمیشہ اپنے وقت کی بہتری ترجمانی کی ہے، دوسری دو روزہ چاک ادبی کانفرنس کی افتتاحی تقریب:چاک اردو افسانہ کانفرنس کی بھرپور کامیابی نے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا، منزل پر پہنچنے کے لئے قدم بہ قدم چلنا ہوتا ہے، چاک ادبی فورم نے کراچی کے افسانہ نگاروں کو گمنامی سے نکال کر منظر عام پر لانے کے لئے یہ پلیٹ فارم مہیا کردیا ہے تاکہ نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو،محترمہ صائمہ صمیم

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
نومبر 10, 2023
in پاکستان
0
کراچی غریب پرور ہی نہیں ادب پرور شہر بھی ہے۔محمود شام
0
SHARES
129
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی(نمائندہ خصوصی) سینئر صحافی محمود شام نے کہا ہے کہ افسانہ نویسوں نے ہمیشہ اپنے وقت کی بہتری ترجمانی کی ہے، ہم سب کے گرد روزانہ بے شمار کہانیاں گھومتی ہیں، یہ افسانہ نگاروں کا ہی فن ہے کہ کہانیوں کو حقیقت بنادیتے ہیں، ہم سب افسانے ہیں، چاک گھوم رہاہے، کوزہ گر کی مرضی ہے کہ ہمیں کیا شکل دے، چاک ادبی فورم موجودہ دور میں الجھی زلفیں سلجھانے کی ایک کوشش ہے، کراچی خود ایک الجھی زلف ہے دیکھیں یہ ظالم لٹ کب سلجھتی ہے، کراچی میں چہرہ چہرہ لاکھوں کہانیاں، فٹ پاتھوں پر، چنچی رکشوں میں، ویگنوں میں اور سڑکوں پر افسانہ نگاروں کی راہ تک رہی ہیں مگر یہ فقط ایدھی اور چھیپا کے ہی حصہ میں آتی ہیں، سمندر کی موجیں ساحل کی ریت پر بہت سی کہانیاں چھوڑ جاتی ہیں، کراچی صرف غریب پرور ہی نہیں بلکہ ادب پرور شہر بھی ہے، ہم خوش قسمت ہیں کہ کراچی میں سب کچھ میسر ہے، کراچی کے گلی کوچے اپنی دستانیں لئے افسانہ نگاروں کی طرف دیکھ رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز سٹی اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ میں دو روزہ دوسری چاک اردو افسانہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت صدر مجلس خطاب کرتے ہوئے کیا، قبل ازیں چاک ادبی فورم کی چیئرپرسن محترمہ صائمہ صمیم نے خطبہ استقبالیہ میں کانفرنس کا مختصر تعارف پیش کیا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پہلی چاک اردو افسانہ کانفرنس کی بھرپور کامیابی نے آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا، منزل پر پہنچنے کے لئے قدم بہ قدم چلنا ہوتا ہے، چاک ادبی فورم نے کراچی کے افسانہ نگاروں کو گمنامی سے نکال کر منظر عام پر لانے کے لئے یہ پلیٹ فارم مہیا کردیا ہے تاکہ نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو، انہوں نے کہا کہ افسانہ لکھنے والا اور سوچنے والا ایک عام آدمی سے مختلف ہوتا ہے لہٰذا ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا ضروری ہے، چاک اردو افسانہ کانفرنس میں اہل ادب اور شہریوں کی بھرپور شرکت اس طرف اشارہ ہے کہ افسانے میں دلچسپی رکھنے والوں کی کمی نہیں، افتتاحی سیشن میں کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے محترمہ ڈاکٹر تہمینہ عباس نے پاکستان میں اردو افسانے کے 76 سال کے موضوع پر اظہار خیال کیا، انہوں نے کہا کہ تقسیم ہند دنیا کے دس المناک حادثات میں سے ایک ہے، قیام پاکستان کی تحریک اور واقعات نے افسانے کے لئے بھرپور مواد فراہم کیا، کرشن چندر، منٹو، خواجہ احمد عباس، راجندر سنگھ بیدی، جمیلہ ہاشمی، قرۃ العین حیدر، خدیجہ مستور، احمد ندیم قاسمی، شوکت صدیقی اور ممتاز مفتی نے انتہائی دلکش انداز میں ان کہانیوں کو رقم کیا، افتتاحی تقریب سے محترمہ نوشابہ صدیقی، اخلاق احمد، محمود احمد خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2023/11/WhatsApp-Video-2023-11-11-at-1.53.27-AM.mp4
پچھلی پوسٹ

غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس، نگران وزیراعظم سعودی عرب پہنچ گئے

اگلی پوسٹ

گھر کے تمام بچوں میں تھوڑی بڑی تھی میں ورثے میں دکھ تھے سو مجھے حصہ بڑا ملا عابدہ تقی )شاعرہ بنت شاعر و بنت شاعر

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
گھر کے تمام بچوں میں تھوڑی بڑی تھی میں ورثے میں دکھ تھے سو مجھے حصہ بڑا ملا   عابدہ تقی  )شاعرہ بنت شاعر  و بنت شاعر

گھر کے تمام بچوں میں تھوڑی بڑی تھی میں ورثے میں دکھ تھے سو مجھے حصہ بڑا ملا عابدہ تقی )شاعرہ بنت شاعر و بنت شاعر

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper