• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلیمی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مل کر کوشش کر رہے ہیں۔ سردار مسعود خان

سفیر پاکستان مسعود خان سے پاکستانی ہیوبرٹ ہمفری فیلوز کی ملاقات وفود کے تبادلے کے پروگرام نئی ٹیکنالوجیز سیکھنے اور پیشہ ور افراد کے نیٹ ورکس بنانے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔ سرکاری اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے 15 مڈ کیرئیر پاکستانی پروفیشنلز کے ایک گروپ سے گفتگو

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اکتوبر 30, 2023
in پاکستان
0
پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلیمی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک ان تعلقات  کو مزید  مستحکم کرنے کے لئے مل کر کوشش  کر رہے ہیں۔  سردار مسعود خان
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
واشنگٹن(نمائندہ خصوصی)
امریکہ میں  سفیر پاکستان مسعود خان نے کہا کہ پاکستانی طلباء اور پیشہ ور افراد کے لیے امریکہ کا دورہ اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنا  عوامی خدمات کے لئے  اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا ایک بہترین موقع ہے۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلیمی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک ان تعلقات  کو مزید  مستحکم کرنے کے لئے مل کر کوشش  کر رہے ہیں۔ وفود کے تبادلے کے پروگرام  نئی ٹیکنالوجیز سیکھنے اور پیشہ ور افراد کے  نیٹ ورکس بنانے کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار سفیر پاکستان نےسرکاری اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے 15 مڈ کیرئیر پاکستانی پروفیشنلز کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جو ہیوبرٹ ہمفری فیلوشپ پروگرام کے تحت امریکہ کا دورہ کر رہے ہیں اور امریکہ کی معروف یونیورسٹیوں  کے  مختلف شعبوں میں  زیر  تربیت  ہیں۔
ہیوبرٹ ہمفری فیلو شپ پروگرام کے تحت پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کےمڈ کیریئر پیشہ ور افراد کو امریکہ کی درسگاہوں میں  ایک سال کے مطالعے اور پیشہ ورانہ تجربات  حاصل  کا موقع میسر آتا ہے، یہ فلبرائٹ ایکسچینج کا حصہ ہے اور پروفیشنلزکا انتخاب ان کی  قائدانہ  صلاحیت اور عوامی خدمت کے عزم کی بنیاد پر میرٹ  پر   کیا جاتا ہے۔ رواں سال 17 پاکستانیوں کو اس پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
پاک امریکہ تعلقات کےحوالے سے بات کرتے ہوئےسفیر پاکستان نے کہا کہ دونوں ممالک نے افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد اپنے تعلقات کو  از سر نو  ترتیب دیا ہے اور تجارت ،سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، توانائی، زراعت، صحت اور تعلیم سمیت اہم شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط  کرنے پر زور دیا ہے۔ مسعود خان نے  سرکاری شعبہ جات سے منسلک  فیلوز پر زور دیا کہ وہ امریکی نظام میں  ان  مروجہ  طریقوں  پر غور کریں جو پبلک سیکٹر  میں  بہتر سروس ڈیلیوری کے  حوالے سے  برؤے کار لائے جاتے ہیں۔ شعبہ صحت میں پاک امریکہ  دو طرفہ  تعاون پر گفتگوکرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں وبائی امراض سے نمٹنے اور  وباؤں کی  مانیٹرنگ   سمیت ویکسین کی تیاری میں امریکی مہارت سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہےسفیر پاکستان نے پروفیشنلز پرزور دیا کہ وہ اپنے ہم منصبوں کے ساتھ مضبوط نیٹ ورک   استوار کرنے  پر توجہ دیں ۔  انہوں نے پاکستانی فیلوز سے کہا کہ وہ  پاکستان کے سفیر ہیں اور پاکستان کی حقیقی تصویر پیش کرنے  او دونوں ممالک کے عوام اور خصوصاً  پیشہ ور افراد کے درمیان روابط استوار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ سفیر پاکستان نے   ہیوبرٹ  ہمفری فیلو شپ پروگرام کے تحت پاکستان سے  آنے والے شرکاء  کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پچھلی پوسٹ

انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس مقابلہ،اقدام قتل اور دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس :پولیس اہلکار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

اگلی پوسٹ

انسداد دہشتگردی منتظم عدالت نے سابق رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
انسداد دہشتگردی منتظم عدالت نے سابق رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا

انسداد دہشتگردی منتظم عدالت نے سابق رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper