• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

سی پیک منصوبہ چین سے تعلقات کی روشن مثال ہے: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) منصوبے کے 10 سال مکمل ہونے پر پیر سے شروع ہونے والے اجلاس میں چین 130 ممالک کے نمائندوں کی میزبانی ایسے وقت کر رہا ہے جب غزہ میں جنگ کے بادل چھائے ہوئے ہیں

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اکتوبر 16, 2023
in پاکستان, چین
0
سی پیک منصوبہ چین سے تعلقات کی روشن مثال ہے: نگران وزیراعظم  انوارالحق کاکڑ
0
SHARES
5
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

بیجنگ( نیوز ڈیسک )
پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنے دورہ چین سے قبل چینی اخبار ’گلوبل ٹائمز‘ میں شائع ہونے والے اپنے مضمون لکھا کہ گزشتہ 70 برسوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط ہوئے ہیں اور پاکستانی فخر کے ساتھ چین کو اپنا ’بہترین دوست‘ کہتے ہیں۔پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) سے متعلق اجلاس میں شرکت کے لیے پیر کو چین روانہ ہو رہے ہیں۔ اپنی روانگی سے قبل ایک مضمون میں انہوں نے چین کے ساتھ اقتصادی راہداری کے منصوبے کو دوطرفہ تعلقات کی ایک روشن مثال قرار دیا ہے۔پیر سے شروع ہونے والے اجلاس میں چین 130 ممالک کے نمائندوں کی میزبانی ایسے وقت کر رہا ہے جب غزہ میں جنگ کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنے دورہ چین سے قبل چینی اخبار ’گلوبل ٹائمز‘ میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں کہا کہ 70 سال قبل دونوں ممالک کے درمیان تعلقات استوار کرنے کی بنیاد رکھی گئی تھی جو گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوتی گئی۔انہوں نے کہا کہ ’اس وقت ہمارے دونوں ممالک کی قیادت کے وژن نے تعلقات کے لیے ایک ٹھوس بنیاد رکھی تھی، جس کو بعد میں احتیاط سے ایک مضبوط، متحرک سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری میں پروان چڑھایا گیا ہے۔‘نگران وزیراعظم نے لکھا کہ پاکستانی فخر کے ساتھ چین کو اپنا ’بہترین دوست‘ کہتے ہیں۔ یہ بات دل کو چھو لینے والی ہے کہ چین میں ’با ٹائی‘ (آئرن برادر) کی اصطلاح صرف پاکستان کے لیے مخصوص ہے۔دنیا کے ساتھ مواصلاتی روابط بڑھانے کے لیے چین کے صدر شی جن پنگ نے 10 سال قبل بی آر آئی منصوبے کی بنیاد رکھی تھی اور اسی سلسلے میں چین کے دارالحکومت میں بین الاقوامی فورم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
بی آر آئی ہی کے تحت چین پاکستان اقتصادی راہداری ’سی پیک‘ منصوبے کا آغاز 10 سال قبل کیا گیا۔ 60 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کے اس منصوبے کے تحت نئی سڑکوں اور نئے ریلوے ٹریک کی تعمیر کے علاوہ پاکستان ساحلی شہر میں گوادر پورٹ کی تعمیر و ترقی شامل ہے جس کے تحت چین مشرق وسطیٰ اور افریقہ کی منڈیوں تک کم سفری اخراجات اور کم وقت میں تجارت کر سکے گا۔پاکستان اس منصوبے کو ’گیم چینجر‘ یعنی ملک کی قسمت بدلنے والا منصوبہ قرار دیتا آیا ہے۔چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق کا کہنا نے ایک بیان میں پاکستان کے وزیراعظم کے دورہ بینجگ کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فورم بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور اس کے فلیگ شپ منصوبے پاک چین اقتصادی راہداری کی 10 سالہ تقریبات کا حصہ ہے۔پاکستان کے سرکاری میڈیا ’ریڈیو پاکستان‘ کے مطابق سفیر معین الحق نے کہا کہ نگران وزیراعظم بیجنگ میں عالمی معاشی رابطہ کاری کے موضوع پر اعلیٰ سطحی فورم سے خطاب کریں گے جبکہ چینی قیادت بشمول صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی چیانگ اور دیگر اہم شخصیات کے ساتھ ان کی دوطرفہ ملاقاتیں بھی طے ہیں۔سفیر معین الحق نے کہا کہ ان ملاقاتوں میں پاکستان میں مشترکہ منصوبوں سمیت باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ارمچی کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ مقامی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ سفیر کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے زمینی راستے شاہراہ قراقرم کو تجارت، سیاحت اور ثقافتی روابط کو بڑھانے کے لیے سال بھر کھلی رہنے والی سڑک میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔پاکستان کے علاوہ افریقہ، جنوب مشرقی ایشیا، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے دیگر رہنما بھی بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کریں گے۔

پچھلی پوسٹ

5واں ادب فیسٹیول2023، 25 نومبر سے دوروز تک منعقد ہوگا

اگلی پوسٹ

ملک کی 37فیصد آبادی غذائی کمی کا شکار اور پانی کے ذخائر کم ہورہے ہیں، نعیم قریشی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
ملک کی 37فیصد آبادی غذائی کمی کا شکار اور پانی کے ذخائر کم ہورہے ہیں، نعیم قریشی

ملک کی 37فیصد آبادی غذائی کمی کا شکار اور پانی کے ذخائر کم ہورہے ہیں، نعیم قریشی

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper