• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

سانحہ بلدیہ: ملزم حماد صدیقی کو واپس لانے کا معاملہ، عدالت برہم

اگلی سماعت پر چیف سیکریٹری سندھ اور وفاقی سیکریٹری یا ایڈیشنل سیکریٹری پیش ہوں،عدالت

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
ستمبر 18, 2023
in پاکستان
0
سانحہ بلدیہ: ملزم حماد صدیقی کو واپس لانے کا معاملہ، عدالت برہم
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی(کورٹ رپورٹر)سانحہ بلدیہ ٹاون فیکٹری کیس کے مفرور ملزم حماد صدیقی کو پاکستان واپس لانے کے معاملے پر طلبی کے باوجود وفاقی سیکریٹری داخلہ، آئی جی اور سیکریٹری داخلہ سندھ سندھ ہائی کورٹ میں پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے اظہارِ برہمی کیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا نے کیس کی سماعت کی۔دورانِ سماعت ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا، سیکشن افسر وزارتِ داخلہ اور فوکل پرسن محکمہ داخلہ سندھ عدالت میں پیش ہوئے، تاہم پیش ہونے والے افسران عدالت کو مناسب معاونت فراہم نہ کر سکے۔سیکریٹریز کے رویے پر سندھ ہائی کورٹ نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ اگلی سماعت پر چیف سیکریٹری سندھ اور وفاقی سیکریٹری یا ایڈیشنل سیکریٹری پیش ہوں۔جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ 259 شہری جاں بحق ہو گئے کسی کو اس کا احساس ہی نہیں۔وزارتِ داخلہ کے سیکشن افسر نے کہا کہ وزارتِ داخلہ نے حماد صدیقی کی گرفتاری کے لیے متعدد الرٹ جاری کیے، وفاقی حکومت نے حماد صدیقی کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے ریڈ وارنٹ بھی جاری کروائے۔جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ ریڈ نوٹس کب جاری کرائے گئے؟ اب کیا صورتِ حال ہے؟وزارتِ داخلہ کے سیکشن افسر نے جواب دیا کہ 26 جنوری 2017 کو ریڈ وارنٹ جاری ہوئے تھے، ریڈ وارنٹ 5 سال کے لیے جاری ہوتے ہیں۔عدالت نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ جنوری 2022 میں ریڈ وارنٹ کی مدت ختم ہو گئی، وزارتِ داخلہ کی کارکردگی بہت ناقص ہے بلکہ غفلت کے مرتکب ہوئے ہیں، اتنے افراد کی ہلاکت کے معاملے کو اس کے معیار کے مطابق فالو نہیں کیا گیا، فیکٹریوں میں حفاظتی انتظامات کی رپورٹ کون سا محکمہ پیش کرے گا؟اس موقع پر سرکاری وکلا کی جانب سے جواب نہیں دیا گیا۔سندھ ہائی کورٹ نے کہا کہ چلیں چیف سیکریٹری کو بلایا ہے، وہی بتائیں گے۔اس کے ساتھ ہی عدالتِ عالیہ نے مزید سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

پچھلی پوسٹ

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا 78 واں سالانہ اجلاس آج سے شروع ہو گا

اگلی پوسٹ

پاکستان براہ راست عدالتی کارروائی دکھانے والا دوسرا ایشیائی ملک بن گیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستان براہ راست عدالتی کارروائی دکھانے والا دوسرا ایشیائی ملک بن گیا

پاکستان براہ راست عدالتی کارروائی دکھانے والا دوسرا ایشیائی ملک بن گیا

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper