• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

58ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب:بطور جنگی کمانڈر، آپ پاک فضائیہ میں ایک اعلیٰ درجے پر فائز ہو چکے ہیں:

لڑاکا پائلٹس میں مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر چیف آف دی ائیر اسٹاف ٹرافی سکواڈرن لیڈر رانا احسن اشفاق کو دی گئی جبکہ کمبیٹ کنٹرولرز میں مجموعی طور پر بہترین کارکردگی پر ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر ڈیفنس ٹرافی سکواڈرن لیڈر جنید احمد نے اپنے نام کی۔

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
ستمبر 16, 2023
in پاکستان
0
58ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب:بطور جنگی کمانڈر، آپ پاک فضائیہ میں ایک اعلیٰ درجے پر فائز ہو چکے ہیں:
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) 58ویں کمبیٹ کمانڈرز کورس کی گریجویشن تقریب ایئر پاور سینٹر آف ایکسیلینس (ACE) میں منعقد ہوئی۔ ائیر مارشل عبدالمعید خان، ڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف (ائیر ڈیفنس) تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔
کورس سے فارغ التحصیل ہونے والے افسران سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے اس اہم سنگ میل کی اہمیت اور ان کے کندھوں پر آنے والی نئی مستقبل کی ذمہ داریوں کا احاطہ کیا۔ انہوں نے اس امر پر روشنی ڈالی کہ کورس کے دوران ایئر پاور سینٹر آف ایکسیلینس میں انکی تربیت ایک ایسے ماحول میں ہوئی ہے جس میں عصرحاضر کے خطرات کی ایک حقیقت پسندانہ شبیہ پیش کی گئی۔ ڈپٹی چیف آف دی ائیر اسٹاف ائیر ڈیفنس نے کہا "بطور جنگی کمانڈر، آپ پاک فضائیہ میں ایک اعلیٰ درجے پر فائز ہو چکے ہیں۔ یہ کامیابی آپ کی غیر معمولی صلاحیتوں کی نشاندہی کرتی ہے اور یہ آپ کے کیریئر میں ایک انتہائی اہم سنگِ میل ہے۔ آپ کو ایک غیرمتزلزل عزم کے ساتھ ان چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تربیت دی گئی ہے۔” کمبیٹ کمانڈرز کورس سے فارغ التحصیل ہونے والے افسران کے اہم کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے مہمان خصوصی نے قومی سلامتی اور پاکستان کی فضائی حدود کے تحفظ میں انکے کردار پر زور دیا اور کہا کہ وہ اپنی تربیت اور مہارت سے استفادہ کریں تاکہ ان کے اختیار میں دیئے گئے جدید ترین آلات و ہتھیاروں کو مؤثر طریقے سے بروئےکار لایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا، "قوم آپ کو ملکی دفاع کے ایک ہراول دستے کے طور پر دیکھتی ہے، پس یہ بہت ضروری ہے کہ آپ چوکس، ماحول کے مطابق ڈھلنے اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔”مہمان خصوصی نے ادارے کے اساتذہ کی زبردست کاوشوں کو بھی سراہا اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ایئر پاور سینٹر آف ایکسیلینس میں شامل تمام درسگاہیں، پاک فضائیہ کی مستقبل کی جنگی قیادت کی تربیت کے لیے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔قبل ازیں، مہمانِ خصوصی نے اس محنت طلب اور پیشہ ورانہ طور پر مشکل کورس کے اختتام پر فارغ التحصیل ہونے والے افسران میں اسناد اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔ لڑاکا پائلٹس میں مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر چیف آف دی ائیر اسٹاف ٹرافی سکواڈرن لیڈر رانا احسن اشفاق کو دی گئی جبکہ کمبیٹ کنٹرولرز میں مجموعی طور پر بہترین کارکردگی پر ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر ڈیفنس ٹرافی سکواڈرن لیڈر جنید احمد نے اپنے نام کی۔

https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2023/09/WhatsApp-Video-2023-09-16-at-5.08.35-PM.mp4

 

پچھلی پوسٹ

سفارشیں و پیسہ کام نا آسکا ۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا ماڈل کالونی میں خلاف دبنگ آپریشن: غیر قانونی شادی ہال کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا

اگلی پوسٹ

چینی وزیر دفاع کےخلاف کرپشن الزامات کے تحت تحقیقات کا آغاز

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
چینی وزیر دفاع کےخلاف کرپشن الزامات کے تحت تحقیقات کا آغاز

چینی وزیر دفاع کےخلاف کرپشن الزامات کے تحت تحقیقات کا آغاز

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper