• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پی ڈی ایم حکومت: 15 ماہ میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 بار اضافہ

پی ڈی ایم اتحادی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے ابتک بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مجموعی طور پر 18.39 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ،رپورٹ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
July 30, 2023
in پاکستان
0
پی ڈی ایم حکومت: 15 ماہ میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 بار اضافہ
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی(نمائندہ خصوصی) پی ڈی ایم اتحادی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد سےابتک بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 بار اضافہ ہو چکا ہے ۔اپریل 2022 سے ابتک مجموعی طور پر بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 18.39 روپے فی یونٹ تک کا اضافہ کیا گیا، نیپرا کے دستاویزات کے مطابق پی ڈی ایم اتحادی حکومت کی جانب سے جولائی، اگست ، اکتوبر 2022 اور 22 جولائی 2023 میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مرحلہ وار اضافہ کیا گیا۔بجلی کے بنیادی ٹیرف کی قیمتوں میں پہلی بار اضافہ یکم جولائی 2022 کو کیا گیا، یکم جولائی 2022 کو نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی بات کی جائے تو 100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے بجلی 4.06 روپے، 101 سے 200 یونٹ تک والے صارفین کے لیے 2.69 روپے، 201 سے 300 یونٹ تک والے صارفین کے لئے 3.21 روپے، 401 سے 500 یونٹ تک والے صارفین کے لئے 0.51 روپے، 501 سے 600 یونٹ تک والے صارفین کے لئے 1.43 روپے، 601 سے 700 یونٹ تک کے صارفین کے لئے 2.07 روپے جبکہ 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کے فی یونٹ میں 3.39 روپے کا اضافہ کیا گیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جولائی 2022 میں نیپرا نے 300 سے 400 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے فی یونٹ 0.95 روپے کمی کرتے ہوئے بجلی کا بنیادی ٹیرف 21.33 روپے سے کم کر کے 20.28 روپے فی یونٹ کر دیا تھا، بجلی کے بنیادی ٹیرف کی قیمتوں میں دوسری بار اضافہ اگست 2022 میں ہوا، جب بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4.43 روپے تک اضافہ کیا گیا۔اگست 2022 کو نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی بات کی جائے تو 100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے بجلی کا ٹیرف 13.48 روپے فی یونٹ پر برقرار رکھا گیا، 101 سے 200 یونٹ تک والے صارفین کے لیے 4.15 روپے، 201 سے 300 یونٹ تک والے صارفین کے لئے 4.43 روپے کا اضافہ کیا گیا، اسی طرح 301 سے 400 یونٹ، 401 سے 500 یونٹ، 501 سے 600 یونٹ اور 601 سے 700 یونٹ تک کے صارفین کے لئے بجلی کا بنیادی ٹیرف 4.35 جبکہ 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کے فی یونٹ میں 3.40 روپے کا اضافہ کیا گیا۔بجلی کے بنیادی ٹیرف کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ اکتوبر 2022 میں کیا گیا، جب بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4.10 روپے تک اضافہ کیا گیا۔اکتوبر 2022 کو نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی بات کی جائے تو تو 100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے بجلی کا ٹیرف 13.48 روپے فی یونٹ پر برقرار رکھا گیا، 101 سے 200 یونٹ تک والے صارفین کے لیے 0.37 روپے،201 سے 300 یونٹ تک والے صارفین کے لئے 0.67 روپے، 301 سے 400 یونٹ تک والے صارفین کے لئے 0.90 روپے، 401 سے 500 یونٹ تک والے 1.65 روپے، 501 سے 600 یونٹ تک والے صارفین کے لئے 2.15 روپے، 601 سے 700 یونٹ تک کے صارفین کے لئے 2.65 جبکہ 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کے فی یونٹ میں 4.10 روپے کا اضافہ کیا گیا۔پی ڈی ایم اتحادی حکومت نے حالیہ دنوں میں بجلی کی بنیادی قیمتوں میں چوتھی بار 22 جولائی 2023 کو 7.50 روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا ہے، نیپرا کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کیے جانے والے اضافے کی بات کی جائے تو 100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لئے بجلی 3 روپے، 101 سے 200 یونٹ تک والے صارفین کے لیے 4 روپے، 201 سے 300 یونٹ تک والے صارفین کے لئے 5 روپے، 301 سے 400 یونٹ تک والے صارفین کے لئے 6.50 روپے، جبکہ 401 سے 500 یونٹ، 501 سے 600 یونٹ، 601 سے 700 یونٹ تک اور 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کے فی یونٹ میں 7.50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔یوں، پی ڈی ایم اتحادی حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے ابتک بجلی کے بنیادی ٹیرف میں مجموعی طور پر 18.39 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 11 اپریل 2022 سے ابتک بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کیے جانے والے مجموعی اضافے کی بات کی جائے تو 100 یونٹ تک والے گھریلو صارفین کے لئے بجلی 7.06 روپے،101 سے 200 یونٹ تک والے صارفین کے لیے 11.21 روپے،201 سے 300 یونٹ تک والے صارفین کے لئے 13.31 روپے، 301 سے 400 یونٹ تک والے صارفین کے لئے 10.80 روپے، 401 سے 500 یونٹ تک والے 14.01 روپے، 501 سے 600 یونٹ تک والے صارفین کے لئے 15.43 روپے، 601 سے 700 یونٹ تک کے صارفین کے لئے 16.57 جبکہ 700 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کے فی یونٹ میں مجموعی طور پر 18.39 روپے کا اضافہ کیا گیاہے۔

پچھلی پوسٹ

قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست کی رات 12 بجے تک ہے، شہباز شریف

اگلی پوسٹ

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی ملاقات

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی ملاقات

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper