• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

سابق سینئر پولیس افسر راؤ انوار کے بینظیر بھٹو قتل کیس سے متعلق اہم انکشاف بینظیر بھٹو کے قتل پر جے آئی ٹی رپورٹ پر دستخط اس لیے کیے تھے کہ رحمن ملک کا دباؤ تھا کہ قتل میں جنرل مشرف کو ملوث کیا جائے،راؤانوار

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 18, 2022
in پاکستان
0
سابق سینئر پولیس افسر راؤ انوار کے بینظیر بھٹو قتل کیس سے متعلق اہم انکشاف  بینظیر بھٹو کے قتل پر جے آئی ٹی رپورٹ پر دستخط اس لیے کیے تھے کہ رحمن ملک کا دباؤ تھا کہ قتل میں جنرل مشرف کو ملوث کیا جائے،راؤانوار
0
SHARES
15
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی( بیورو رپورٹ/نیٹ نیوز)سندھ پولیس کے سابق سینئر پولیس افسر راؤ انوار کی جانب سے بینظیر بھٹو قتل کیس سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔راؤ انوار نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیاکہ انہوں نے بینظیر بھٹو کے قتل پر جے آئی ٹی رپورٹ پر دستخط اس لیے کیے تھے کہ ان پر اس وقت کے وزیرِ داخلہ رحمن ملک کا دباؤ تھا کہ قتل میں جنرل مشرف کو ملوث کیا جائے۔ راؤ انوار نے بتایاکہ ایک بار وہ سابق صدر آصف علی زرداری سے ملنے گئے اور ان سے بلیک بیری فونز کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے مجھے رحمن ملک کے پاس بھیجا، جب میں نے رحمن ملک سے فونز کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے صاف انکار کر دیا کہ ان کے پاس کوئی فونز نہیں ہیں، پھر انہوں نے طیش میں آ کر سوال کیا کہ آخر میں زرداری صاحب کے پاس کیوں گیا؟واضح رہے کہ 27 دسمبر2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کے بعد روانگی کے وقت ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں بینظیر بھٹو شہید ہوگئی تھیں جبکہ اس سانحے کا مقدمہ تھانہ سٹی پولیس میں درج کیا گیا تھا۔

بینظر بھٹو کے قتل کے مقدمے کا مرکزی ملزم اکرام محسود تھا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ آپریشن کا انچارج تھا جبکہ بیت اللہ محسود کو حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا تھا۔راؤ انوار نے انکشاف کیا کہ طیب محسود کی قیادت میں ایک اور دہشت گرد گروپ 18 اکتوبر 2007 کو کراچی میں بینظیر بھٹو کی وطن آمد کے موقع پر ان پر ہوئے خودکش حملے میں ملوث تھا، جس میں 180 افراد شہید ہوئے تھے۔سابق پولیس اہلکار نے رحمن ملک کے کردار پر بھی شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا، راؤ انوار کا خیال تھا کہ سابق وزیرِ داخلہ کو بینظیر بھٹو کی سیکیورٹی کے سربراہ کے طور پر اس کیس کی تفتیش کرنی چاہیے تھی، تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا۔راؤ انوار کو سابق صدر آصف علی زرداری کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے۔

سابق اعلی پولیس اہلکار نے یہ سوال بھی اٹھایا تھا کہ سابق وزیرِ داخلہ نے سابق وزیرِ اعظم کے دو بلیک بیری فونز تقریبا 2 سال تک اپنے پاس کیوں رکھے؟۔حال ہی میں کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال کرنے والے رحمن ملک نے اپنا بیان وفاقی تحقیقاتی ایجنسی یا مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے پاس کبھی ریکارڈ نہیں کروایا۔اس وقت کے صدرِ مملکت پرویز مشرف پر بھی الزام ہے کہ انہوں نے بینظیر بھٹو کو مکمل سیکیورٹی فراہم نہیں کی تھی جبکہ عدالت انہیں مقدمے میں اشتہاری قرار دے چکی ہے۔2008 کے انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی برسرِ اقتدار آئی لیکن اس دوران بھی سابق وزیرِ اعظم بینظر بھٹو کے مقدمہ قتل میں کوئی حوصلہ افزا پیش رفت نہیں ہوسکی تھی۔

پچھلی پوسٹ

پاکستان اور جنوبی افریقا کے سفارتی تعلقات میں تنازع پیدا ہو گیا

اگلی پوسٹ

9 مہینوں میں اے ٹی ایم سے 6 ہزار ارب سے زائد روپے نکلوائے گئے

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
9 مہینوں میں اے ٹی ایم سے 6 ہزار ارب سے زائد روپے نکلوائے گئے

9 مہینوں میں اے ٹی ایم سے 6 ہزار ارب سے زائد روپے نکلوائے گئے

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper