• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

ماسٹر فوٹو جرنلسٹ زاہد حسین کی کتاب” بے بی سے بی بی تک "

اشاعت کو دو سال مکمل مگر اس کی مقبولیت اب تک موجود ہے لوگ اسے تصویری تاریخ قرار دیتے ہیں۔ ۔۔ اس کتاب میں میرا پیش لفظ بھی موجود ہے:ناصر بیگ چغتائی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جولائی 1, 2023
in پاکستان
0
ماسٹر فوٹو جرنلسٹ زاہد حسین کی کتاب” بے بی سے بی بی تک "
0
SHARES
15
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی( نمائندہ خصوصی )ممتاز فوٹو جرنلسٹ ، ہمدم دیرینہ مگر سینئر بھی ۔۔۔ جن کی آنکھ کیمرہ لینس  زیادہ تگڑی ہے ۔۔۔زاہد حسین کی کتاب ” بے بی سے بی بی تک” کل ہی ملی. ساتھ ہی زاہد صاحب کے جملے اور دستخط بھی ۔۔۔تو پچھلے 40 پینتالیس سال خاص طور سے ضیا کا مارشل لا فلم کی طرح نظروں میں گھوم گیا ۔۔۔پی این اے کی اسپانسرڈ تحریک ۔۔۔بھٹو کی پھانسی اور پھر بے نظیر کی سیاست میں آمد سب کچھ یوں لگا جیسے کل ہی بات ہو۔ ہم مساوات میں تھے اور ضیا نے یہ اخبار ٹی وی پر تقریر کرکے بند کیا تھا کہ یہ اخبار بند ہے اور اب بند رہے گا ۔ اس کے بعد صحافیوں کسانوں مزدوروں سول سوسائٹی کی تحریک چلی ( کتاب پڑھیں میری آخری جنگ ۔ احفاظ الرحمن ) پھر لوگوں کو کوڑے لگے ہزاروں گرفتار ہوئے ان حالات میں ہم جیسے رپورٹر تو ” جگاڑ” کر کے خبر بنا لیا کرتے تھے لیکن تصویر بنانا ناممکن تھا ۔ ایسے میں زاہد حسین کس کمال سے تصویر بنا کر خاموشی سے نکل جایا کرتے تھے وہ کمال تھا پھر یہ تصویر ہر ایک کو ملتی تھی لیکن دراصل صرف بیرون ملک شائع ہوتی تھی ۔ بے نظیر بھٹو کی جدوجہد کے پہلے روز سے شہادت تک زاہد نے ہر موقع پر کیمرہ کی توپ استعمال کی ۔ ایک سب سے بڑے غیر ملکی ادارے کے فوٹو ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ہوئے ڈان جنگ ہر جگہ رہے ۔ مساوات کے بعد اگرچہ ساتھ نہ رہا لیکن کبھی وہ آگے اور میں پیچھے ہوتا تھا، مساوات کی بندش کے بعد میں گھر بیٹھ گیا کہ لیکچرر شپ کے لئے بھائی کی آفر ہی بہتر ہے لیکن میرے سینیئر مجھے ڈانٹ ڈپٹ کر امن لے گئے میں امن سے جنگ گیا تو زاہد امن پہنچ گئے ۔ میں اردو نیوز جدہ گیا تو وہ جنگ پہنچ گئے ۔۔۔۔میں کئی برس بعد جنگ واپس آیا تو وہ جنگ نیوز گروپ میں فوٹو ایڈیٹر تھے ۔
یہ کتاب دراصل تاریخی تصویری دستاویز کا پہلا حصہ ہے ۔ زاہد حسین نے چند سطروں اور درجنوں تصویروں سے ایک نقشہ کھینچ دیا ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ بھٹو صاحب کی تصاویر بھی ان کے پاس ہوں گی ۔ دوسری کتاب میں یہ تصاویر بھی شامل کریں گے ۔۔۔۔مجھے اس کتاب پر جو لکھنا تھا وہ کتاب میں شامل ہے ۔ اسی طرح محمود شام ، مہ ناز رحمن ، علی احمد خان ( بی بی سی ، امن ) انور شاہد اور اینڈی سولومن کے تاثرات بھی شامل ہیں ۔ کتاب اٹلانٹس نے شائع کی ہے ۔ اچھے کاغذ اور ہارڈ کور کے 274 صفحات پر شائع ہوئی ہے ۔ اب شائع کی جاتی تو اور مہنگی ہوتی مگر اب بھی قیمت 1890 طالب علموں ہی نہیں عام آدمی کے لئے بھی زیادہ ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ زاہد حسین اس پر جلد بھر پور ڈسکاؤنٹ دیں گے ۔۔۔۔کیوں کہ یہ کتاب کمرشل نہیں بھٹو خاندان کے لئے ان کا تحفہ ہے۔
نوٹ! کتاب کی خریداری کے لئے پبلشر کے اس لنک پر کلک کریں اور اپنا آرڈر بک کرائیں۔ کتاب کوریئر کے ذریعے مل جائے گی قیمت ادا کر کے لے لیں۔

پچھلی پوسٹ

ایک سال میں پیٹرول 13روپے 26پیسے مہنگا ،ڈیزل 16روپے 4پیسے فی لیٹر سستا ہوا

اگلی پوسٹ

وزیراعظم شہباز شریف کی سویڈن میں مسجد کے سامنے قرآن پاک کو سرعام نذر آتش کرنے کے واقعہ کی مذمت

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیراعظم شہباز شریف کی سویڈن میں مسجد کے سامنے قرآن پاک کو سرعام نذر آتش کرنے کے واقعہ کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف کی سویڈن میں مسجد کے سامنے قرآن پاک کو سرعام نذر آتش کرنے کے واقعہ کی مذمت

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper