اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا سے رابطہ کرلیا اور9واں جائزہ مکمل کرنے میں مدد مانگ لی،ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز ایم ڈی آئی ایم ایف سے رابطہ کی اور پاکستان کے معاہدے اور 9 واں جائزہ مکمل کرنے میں مدد مانگ لیں،ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ بجٹ تفصیلات آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کی جائیں گی،وزیراعظم کی وزارت خزانہ کو بجٹ آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ،ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایکسٹرنل فنانسنگ کے معاملے پر آئی ایم ایف کے مطالبات برقرارہے،آئی ایم ایف ایکسچینج ریٹ میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کا فرق ختم کروانا چاہتا ہے،آئی ایم ایف کا پروگرام ختم ہونے میں 30روز با قی ہیں۔