• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق کراچی کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے حوالے سے ترقیاتی کام جاری ہیں۔

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 12, 2022
in پاکستان
0
چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق کراچی کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے حوالے سے ترقیاتی کام جاری ہیں۔
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ

اور وزیر اطلاعات ومحنت سندھ سعید غنی

نے کہا ہے کہ چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق کراچی کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے حوالے سے ترقیاتی کام جاری ہیں۔ موجودہ نا اہل، بدعنوان وفاقی حکومت اور ان کی حلیف جماعتوں کی وجہ سے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں، عمران خان کے دن گنے جاچکے ہیں بہت جلد سلیکٹیڈ وزیراعظم سے نجات مل جائے گی،وہ شدید گھبراہٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ان کے لب ولہجے سے آگ برس رہی ہے جسے قابل رحم حالت قرار دیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں دونوں صوبائی وزراء نے ضلع شرقی میں بلدیہ شرقی کی جانب سے انجام دئیے جانے والے گلشن اقبال اور جمشید زون میں انجام دئیے جانے والے مختلف ترقیاتی کاموں کا معائنہ اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی اقبال ساند، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ ودیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ صوبائی وزراء نے ضلع شرقی میں اعوان روڈ منظور کالونی میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق کراچی کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے حوالے سے کام جاری ہیں، سڑکوں، اسٹریٹ لائٹس، چوراہوں، پانی سیوریج سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے، ہیلتھ سیکٹر کو بھی مضبوط بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ شب برات اور رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے بلدیاتی امور سر انجام دینگے، صحافیوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ موجودہ نا اہل، بدعنوان وفاقی حکومت اور ان کے حلیف جماعتوں کی وجہ سے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اس وقت مہنگائ، بیروزگاری سمیت دیگر مشکلات سے دوچار ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اردو پر تنقید کرنے کے بجائے اپنی اردو درست کرنے کی ضرورت ہے، آج بھی 70 سال کی عمر میں عمران خان بہت سے اردو کے الفاظ کا استعمال درست نہیں کرتے۔ وزیر اطلاعات ومحنت سندھ سعید غنی نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اللہ شیخ اور ان کی ٹیم کو ترقیاتی کاموں کی انجام دہی پر سراہنے کے ساتھ سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دن گنے جاچکے ہیں، بہت جلد سلیکٹیڈ وزیراعظم سے نجات مل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس وقت شدید گھبراہٹ کا شکار ہے، جس کی وجہ سے ان کے لب ولہجے سے آگ برس رہی ہے جسے قابل رحم حالت قرار دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اپنی شکست تسلیم کرچکے ہیں، ایم کیوایم کے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اصولی سیاست پر یقین رکھتی ہے اصولی سیاست کرنے والوں کیلئے دروازے کھلے ہیں جائز بات پر ساتھ ہیں لیکن غلط بات پر کسی سے سمجھوتہ نہیں کرسکتے. اس موقع پر رکن صوبائ اسمبلی نوید انتھونی، پیپلز پارٹی کے رہنما فرحان غنی، سپریٹنڈنگ انجنئیر بی اینڈ آر سلمان میمن، ایگزیکٹیو انجنئیر ایم اینڈ ای امتیاز بھٹو، ایگزیکٹیو انجنئیر بی اینڈ آر اقبال ملاح، ڈائریکٹرز توقیر عباس، آغا سمیر، سہیل صادق، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیرز ندیم زیدی، محمد ہارون سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر علاقائ رہنما بھی موجود تھے.

پچھلی پوسٹ

بھارت خطے اور دنیا کے لئے ایک بہت بڑا خطرہ بن گیا ہے ،ڈاکٹر معید یوسف

اگلی پوسٹ

لمپی اسکن بیماری سے اب تک کتنے مویشی متاثر ہوئے؟ چونکا دینے والے اعداد وشمار

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
لمپی اسکن بیماری سے اب تک کتنے مویشی متاثر ہوئے؟ چونکا دینے والے اعداد وشمار

لمپی اسکن بیماری سے اب تک کتنے مویشی متاثر ہوئے؟ چونکا دینے والے اعداد وشمار

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper