• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

حکومت کے پہلا سال ، 3150 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوئی

گرمیوں میں پاکستان کی توانائی کی ضروریات میں خاطر خواہ اضافہ ،طلب اور رسد کا فرق ہزاروں میگاواٹ تک بڑھ جاتا ہے موجودہ حکومت گرمیوں میں بجلی کے بحران کو روکنے کےلئے کوئلے جیسے توانائی کے مقامی وسائل کی ترقی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے، رپورٹ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 26, 2023
in پاکستان
0
حکومت کے پہلا سال ، 3150 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوئی
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت نے سروس ڈیلیوری کی اپنی ساکھ کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے پہلے سال میں 3000 میگاواٹ سے زائد بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی۔ وزیر اعظم نے 11 اپریل 2022 کو عہدہ سنبھالنے کے بعد سے پاکستان کو توانائی کے شعبہ میں خود انحصاری کے راستے پر گامزن کرنے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے بڑی پیش رفت کی ہے۔ دستیاب اعدادوشمار کے مطابق انہوں نے گزشتہ ایک سال میں پانچ اہم بجلی گھروں کا افتتاح کیا جس سے ملک کی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کی کاوش میں 3150 میگاواٹ توانائی نیشنل گرڈ میں شامل کی گئی۔یہ امر واضح ہے کہ گرمیوں میں پاکستان کی توانائی کی ضروریات میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے اور طلب اور رسد کا فرق ہزاروں میگاواٹ تک بڑھ جاتا ہے۔ وزارت توانائی کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال اگست میں بجلی کی رسد 20500 میگاواٹ کے مقابلے میں طلب 28 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گئی تھی لہٰذا موجودہ حکومت گرمیوں میں بجلی کے بحران کو روکنے کےلئے کوئلے جیسے توانائی کے مقامی وسائل کی ترقی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے گزشتہ مہینوں میں سندھ کے اپنے دوروں کے دوران تھرپارکر میں کوئلے پر مبنی 1980 میگاواٹ کے تین پاور پراجیکٹس کا افتتاح کیا۔ یہ منصوبے چین۔ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تحت چین کے تعاون سے مکمل کیے گئے۔ان منصوبوں میں تھر انرجی کا 330 میگاواٹ کا پاور پلانٹ، مٹھی میں 330 میگاواٹ کا تھل نووا پاور پلانٹ اور تھر میں 1320 میگاواٹ کا شنگھائی الیکٹرک پاور پلانٹ شامل ہیں۔ کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس ہر سال تقریباً 15 ارب یونٹ کم لاگت کی بجلی پیدا کریں گے۔ حکومت تھر کے 175 بلین ٹن کوئلے کے ذخائر سے مستفید ہونے کی خواہشمند ہے اور ماہرین توانائی کے مطابق اگر ان ذخائر کو صحیح طریقے سے استعمال کیا جائے تو یہ اگلے 300 سال تک ملک کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہوں گے۔ حکومت ملک کے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کو بتدریج تھر کے کوئلے پر منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے جس کا مقصد مہنگے درآمدی کوئلے پر انحصار ختم کرنا ہے۔ اس سال فروری میں وزیراعظم نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تیسرے یونٹ کے۔ تھری کا بھی افتتاح کیا جو 1100 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں 60000 میگاواٹ کی غیر استعمال شدہ پن بجلی کی صلاحیت موجود ہے۔ پن بجلی کی پیداوار کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے دسمبر 2022 میں وزیر اعظم نے منگلا پاور اسٹیشن کے دو تجدید شدہ یونٹوں کا افتتاح کیا۔ ان یونٹس کو امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یوایس ایڈ) کی مالی معاونت سے اپ گریڈ کیا گیا جس سے ٹرانسمیشن سسٹم میں 70 میگاواٹ بجلی کا اضافہ ہوا ہے۔ دستیاب اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کا توانائی کا سالانہ درآمدی بل 27 بلین ڈالر ہے اور تشویشناک کرنٹ اکاونٹ خسارے پر قابو پانے کے لئے اسے فوری طور پر شمسی، ہوا، ہائیڈل اور نیوکلیئر سمیت توانائی کے متبادل مقامی ذرائع کو ترقی دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کا توانائی کا شعبہ اس وقت تیل اور گیس کی درآمدات پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے لہذا وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت نے اس انحصار کو کم کرنے اور صاف توانائی کے مقامی ذرائع کی طرف بڑھنے کے لیے بڑے اقدامات کیے ہیں۔ سب سے پہلے سعودی فنڈ برائے ترقی (ایس ایف ڈی) نے اپریل میں پاکستان کے مہمند ملٹی پرپز ڈیم پروجیکٹ کی معاونت کےلیے 240 ملین ڈالر کے قرض معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس ماہ قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے بھی 1.2 ٹریلین روپے کی لاگت کےدیامر بھاشا ہائیڈرو پاور جنریشن پراجیکٹ کی منظوری دی۔شہباز شریف حکومت پہلے ہی چینی کمپنیوں کا تعاون اور سرمایہ کاری حاصل کر تے ہوئے پاکستان میں ان دو بڑے ہائیڈرو پراجیکٹس کی تعمیر میں مصروف ہے تاکہ کم لاگت اور پائیدار توانائی سے بجلی کی قلت پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔

پچھلی پوسٹ

کشمیرکے بارے میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے: صدر آزادکشمیر

اگلی پوسٹ

بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں حکومت ہند کی میزبانی میں G20 کے مجوزہ اجلاس پر سیز فائر لائن کے دونوں اطراف عوام میں شدید اضطراب

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں حکومت ہند کی میزبانی میں G20 کے مجوزہ اجلاس پر سیز فائر لائن کے دونوں اطراف عوام میں شدید اضطراب

بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں حکومت ہند کی میزبانی میں G20 کے مجوزہ اجلاس پر سیز فائر لائن کے دونوں اطراف عوام میں شدید اضطراب

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper