• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home ادب

تم نے دیکھے نہیں فرصت سے خدوخال مرے جب میں تصویر میں ہوتی ہوں بہت بولتی ہوں کومل جوئیہ

( یوم پیدائش9 نومبر 1983:تحریر: آغا نیاز مگسی)

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
نومبر 11, 2023
in ادب
0
تم نے دیکھے نہیں فرصت سے خدوخال مرے جب میں تصویر میں ہوتی ہوں بہت بولتی ہوں  کومل جوئیہ
0
SHARES
188
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی معروف پاکستانی شاعرہ اور افسانہ نگار کومل جوئیہ صاحبہ 9 نومبر 1983 میں کبیروالہ میں پیدا ہوئیں۔ ان کا اصل نام شازیہ علی اور  ان کا جوئیہ قبیلے سے تعلق ہے ، کومل تخلص اور قلمی نام کومل جوئیہ ہے۔ انہوں نے 15 سال کی عمر میں 1998 میں شاعری شروع کی اس کے علاوہ افسانہ نگاری بھی کرتی ہیں ۔ شادی کے بعد وہ گوجرانوالہ منتقل ہو گئیں  پیشے کے لحاظ سے وہ درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں ۔ ان کی شاعری میں ہجر و فراق اور معصومیت کم نازو انداز ، شوخی اور بےباکی زیادہ ہے۔ وہ اپنی شاعری میں ملکی اور معاشرتی و سماجی مسائل کو بھی موضوع سخن بناتی ہیں ۔ ان کی شاعری نوجوان نسل میں زیادہ مقبول ہے ۔ کومل صاحبہ کا پہلا شعری مجموعہ ” ایسا لگتا ہے تجھ کو کھو دوں گی” 2013 میں شائع ہو چکا ہے جبکہ ان کا دوسرا شعری مجموعہ ” ہاتھ پہ آئی دستک” حال ہی میں شائع ہو چکا ہے۔
غزل
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سبز موسم کو بھی تحریرِ خزاں بولتے ہیں
آج کل پیڑ اداسی کی زباں بولتے ہیں
بعض اوقات مکینوں کی خموشی سے ڈری
کھڑکیاں شور مچاتی ہیں ، مکاں بولتے ہیں
کون کرتا ہے ترے بعد ترے جیسا سخن
ہم ترے بعد کسی سے بھی کہاں بولتے ہیں
اونچی آواز میں عادت تو نہیں بولنے کی
ضبط جب توڑ دیا جائے تو ہاں ، بولتے ہیں
جس جگہ مان رکھا جائے خطابت کا اے دوست
ہم انا زاد بہت کھل کے وہاں بولتے ہیں
کیا غلط کرتے ہیں ہم فرطِ عقیدت سے کبھی
تیری آنکھوں کو اگر سارا جہاں بولتے ہیں
اس قدر جھوٹ ، ملاوٹ ہے مری بستی میں
دھول ملبے کی اڑی ہو تو دھواں بولتے ہیں
حَسْبِیَ الِّلہَ ، نہیں کہتا کوئی مدت سے
اب بھی ٹھوکر ہمیں لگتی ہے تو "ماں” بولتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اشعار
تم نے دیکھے نہیں فرصت سے خدوخال مرے
جب میں تصویر میں ہوتی ہوں بہت بولتی ہوں
لوگ محروم بصارت ہیں تری بستی کے
اور ہم خواب ہتھیلی پہ لیے پھرتے ہیں
اپنی مرضی ہوگی ” کومل ” آئے گی
نیند کسی کے باپ کی تھوڑی ہے
کومل جوئیہ
پچھلی پوسٹ

وفاقی اردو یونیورسٹی : انتظامی و مالیاتی طور پر تاریخ لا بدترین بحران :ایک ماہ سے قائم مقام وائس چانسلر سے جبکہ ملازمین اکتوبر کے ماہ کی تنخواہوں، پنشن اورطلباء تعلیم سے محروم

اگلی پوسٹ

وحشی اسرائیل نے غزہ کو فلسطینی باشندوں کے قبرستان میں تبدیل کر دیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وحشی اسرائیل نے غزہ کو فلسطینی باشندوں کے قبرستان میں تبدیل کر دیا

وحشی اسرائیل نے غزہ کو فلسطینی باشندوں کے قبرستان میں تبدیل کر دیا

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper