• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل افیئرز سعودی عرب

مکہ مکرمہ، 15 محرم الحرام کو غسلِ کعبہ کی روح پرور تقریب، سعودی شاہی نمائندے اور سفارتکار شریک ہوں گے

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 28, 2026
in سعودی عرب
0
مکہ مکرمہ، 15 محرم الحرام کو غسلِ کعبہ کی روح پرور تقریب، سعودی شاہی نمائندے اور سفارتکار شریک ہوں گے
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مکہ مکرمہ( نمائندہ خصوصی):خانہ کعبہ کو غسل دینے کی روح پرور تقریب 30جون (15محرم الحرام ) کو فجر کی نماز کے بعد ہوگی ۔حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق غسل کعبہ کی یہ تقریب 15 محرم الحرام 1448 ہجری، بروز منگل بمطابق 30 جون 2026ء کو علی الصبح نمازِ فجر کے فوراً بعد ادا کیا جائے گا۔ اس باوقار اور تاریخی تقریب میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے خصوصی نمائندے، مکہ مکرمہ کے گورنر، حرمین شریفین کے ائمہ کرام، مسلم ممالک کے سفارتکار اور اعلیٰ ترین ملکی و غیر ملکی شخصیات شرکت کی سعادت حاصل کریں گی۔سعودی میڈیا کے مطابق، غسلِ کعبہ کا یہ متبرک عمل اسلامی روایات اور طے شدہ سائنسی و انتظامی پروٹوکولز کے تحت انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ انجام دیا جاتا ہے۔تقریب کا آغاز کلید بردارِ کعبہ کی موجودگی میں بیت اللہ کا سنہرا دروازہ کھولنے سے ہوتا ہے، جس کے بعد گورنر مکہ اور معزز مہمانانِ گرامی اندرونِ کعبہ داخل ہوتے ہیں۔ اس سے قبل ہی مسجد الحرام کی جنرل اتھارٹی غسل کے لیے ایک خاص محلول تیار کر لیتی ہے، جس میں کثیر مقدار میں متبرک آبِ زم زم، سعودی عرب کے شہر طائف کے دنیا بھر میں مشہور اور قیمتی عرقِ گلاب، اور اعلیٰ ترین معیار کے خالص عود کا عطر شامل کیا جاتا ہے۔ بیت اللہ کے اندرونی حصے کو غسل دینے کے لیے روایتی اور جدید دونوں طریقے اپنائے جاتے ہیں، جس کے تحت سفید رنگ کے سوتی اور ریشمی کپڑوں کو آبِ زم زم اور عرقِ گلاب کے اس معطر آمیزے میں بھگو کر کعبہ کی اندرونی دیواروں اور سنگِ مرمر کے ستونوں کو نرمی سے صاف کیا جاتا ہے۔فرش پر عرقِ گلاب ملا آبِ زم زم بہا کر اسے کھجور کے پتوں اور خصوصی وائپرز کی مدد سے دھویا جاتا ہے۔ غسل کا عمل مکمل ہونے کے بعد پوری عمارت کو تولیوں سے خشک کیا جاتا ہے اور پھر کعبہ کے اندرونی حصے، ستونوں اور کونوں کو مشک، عنبر اور قیمتی عطریات سے معطر کر کے خالص عود کی دھونی دی جاتی ہے، جس سے پورا ماحول خوشبو سے مہک اٹھتا ہے۔ یہ پوری تقریب نبی کریم ﷺ کی اس سنتِ مبارکہ کی زندہ جاوید یادگار ہے جو انہوں نے فتح مکہ کے موقع پر ادا فرمائی تھی اور سعودی حکومت ہر سال اس مقدس روایت کو پوری شان و شوکت سے نبھاتی ہے۔

پچھلی پوسٹ

وزیراعلی مریم نواز شریف کا کراچی میں پاکستان رینجرز کیمپ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر اظہار تشکر

اگلی پوسٹ

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کا 65واں جنرل کونسل اجلاس، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم بلا مقابلہ دوبارہ صدر منتخب ہو گئے

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کا 65واں جنرل کونسل اجلاس، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم بلا مقابلہ دوبارہ صدر منتخب ہو گئے

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کا 65واں جنرل کونسل اجلاس، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم بلا مقابلہ دوبارہ صدر منتخب ہو گئے

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper