ریاض ( نمائندہ خصوصی):سعودی وزارت دفاع نے ریاض ریجن کی طرف داغے گئے ایک اور بیلسٹک میزائل کو ہدف پر پہنچنے سے پہلے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق سعودی عرب کی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی
المالکی نے کہا ہے کہ ریاض ریجن کی طرف داغے گے ایک بیلسٹک میزائل کو راستے میں ہی نشانہ بنایا گیا اور اسے ہدف پر پہنچنے سے پہلے تباہ کر دیا گیا۔

