جدہ (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب نے تیل پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کٹوتی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب خام تیل کی یومیہ پیداوار میں دسمبر تک رضاکارانہ کٹوتی کرے گا۔سعودی وزارت توانائی نے مزید کہا کہ اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں خام تیل کی پیداوار تقریباً 90 لاکھ بیرل یومیہ ہوگی۔