ریاض (نمائندہ خصوصی)سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 227.75 ریال، 22 قیراط ایک گرام 208.77 اور18 قیراط 170.81 ریال رہی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونا 199.28 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔سعودی گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 1,916.12 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی گنی 2,007.37 ریال جبکہ 24 قیراط ایک گرام گنی 2,189.86 ریال اور ایک کلوگرام سونا 229,706.88 ریال میں دستیاب رہا۔