• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home مقبوضہ کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:نام نہاد انتخابات سے قبل سیکورٹی انتظامات مزید سخت

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 19, 2024
in مقبوضہ کشمیر
0
مقبوضہ جموں وکشمیر:نام نہاد انتخابات سے قبل سیکورٹی انتظامات مزید سخت
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر: (نمائندہ خصوصی )نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت نے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے بارہمولہ، کپواڑہ، بانڈی پورہ اور بڈگام اضلاع میں بھارتی پارلیمانی انتخابات کے ایک اورمرحلے سے قبل نام نہاد سیکیورٹی کی آڑ میں پابندیاں مزید سخت اوربھارتی فوجیوں کی اضافی نفری تعینات کر دی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان اضلاع پر مشتمل بارہمولہ پارلیمانی حلقے میں 20مئی کو پانچویں مرحلے میں پولنگ ہو گی۔ مقبوضہ جموں وکشمیرکی صورتحال پر گہری نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ ان سخت حفاظتی اقدامات کا اصل مقصد کشمیریوں کو ڈرادھمکاکر ہندوتوا بی جے پی کی اتحادی جماعتوں کو ووٹ دینے پر مجبورکرنا ہے ۔ واضح ر ہے کہ بی جے پی نے ذلت آمیز شکست کے خوف سے وادی کشمیر میں براہ راست اپنے امیدوارکھڑے نہیں کئے ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنمامیر واعظ عمر فاروق کو اپنے والد میر واعظ مولوی محمد فاروق شہید کی برسی کے سلسلے میں آج سرینگر کے علاقے راجوری کدل میں منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت سے روک دیا گیا۔ ممتاز آزادی پسند رہنمائوں میرواعظ مولوی محمد فاروق شہید ،خواجہ عبدلغنی لو ن شہید اور شہدائے حول کے یوم شہادت کے موقع پر 21مئی بروز منگل مختلف تقاریب کا انعقادکیاجائے گا۔ میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم عوامی مجلس عمل نے سرینگر میں ایک بیان میں شہید رہنمائوں اور شہدائے حول کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ میر واعظ مولوی محمد فاروق کو نامعلوم مسلح افراد نے21مئی 1990کو سرینگر میں ان کی رہائش گاہ پر گولی مار کر شہید کر دیا تھا، بھارتی فوجیوں نے اسی روز سرینگر کے علاقے حول میں ان کے جنازے کے جلوس پر اندھا دھند فائرنگ کر کے ستر سے زائد بے گناہ شہریوں کو شہید کر دیا تھا۔ بارہ سال بعد 21مئی 2002کو نامعلوم حملہ آوروں نے خواجہ غنی لون کو اس وقت گولی مار کر شہید کر دیا تھا جب وہ سرینگر کے مزارشہداء میں ایک اجتماع سے خطاب کے بعد واپس جارہے تھے۔دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشیدمنہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں حریت رہنمائوں اور کارکنوں سمیت ہزاروں نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ انکی رہائی کے لیے کردار ادا کرے۔ترجمان نے کہا کہ قابض بھارتی حکام نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی اور دیگر کو جھوٹے مقدمات میں قید کر رکھا ہے تاہم وہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے علمبردار ہونے کے ناطے اپنی منصفانہ جدوجہد کو ہر قیمت پر منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔جموں کے علاقے اکھنور میں بھارتی فوج کے میجر مبارک سنگھ پڈا نے خودکشی کر لی جس سے جنوری 2007سے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر601ہو گئی ہے۔

پچھلی پوسٹ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں چائے کا عالمی دن 21مئی کو منایا جائے گا

اگلی پوسٹ

جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper